ملک خلائی شعبے میں نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے، نریندر مودی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ مہینے بھارت نے اسرو کے 100ویں راکٹ کو لانچ کیا تھا، وقت گزرنے کیساتھ خلا میں ہماری کامیابیوں کی فہرست طویل ہوتی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام "من کی بات" کے 119ویں قسط سے خطاب کیا۔ اس پروگرام میں نریندر مودی نے مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے خاص طور سے خلائی شعبے، اتراکھنڈ میں منعقدہ قومی کھیلوں اور خوردنی تیل کے کم استعمال جیسے موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ "من کی بات" کے 119ویں قسظ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان دنوں چیمپئنز ٹرافی چل رہی ہے لیکن آج میں آپ سے کرکٹ کے بارے میں بات نہیں کرنے جا رہا ہوں، بلکہ خلا میں بھارت کی جانب سے بنائی گئی شاندار سنچری کے بارے میں بات کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ مہینے بھارت نے اسرو کے 100ویں راکٹ کو لانچ کیا تھا، وقت گزرنے کے ساتھ، خلا میں ہماری کامیابیوں کی فہرست طویل ہوتی جارہی ہے۔ لانچ گاڑیوں کی تیاری ہو، چندریان، منگلیان اور آدتیہ L-1 کی کامیابی ہو یا 104 سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجنے کا بے مثال مشن ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملک اسپیس سائنس میں نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ نریندر مودی نے کہا کہ اتراکھنڈ میں منعقدہ قومی کھیلوں میں ملک بھر سے 11,000 سے زیادہ کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس تقریب نے اتراکھنڈ کی ایک نئی تصویر پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اب ملک میں کھیلوں کی ایک مضبوط طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے، یہ کھیلوں کی طاقت ہے جو افراد اور برادریوں کے ساتھ ساتھ پوری ریاستوں کو بھی بدل سکتا ہے۔ نریندر مودی نے کہا کہ یہ آنے والی نسلوں کو متاثر کرتا ہے اور بہترین ثقافت کو بھی فروغ دیتا ہے، ان کھیلوں میں زیادہ سے زیادہ گولڈ میڈل جیتنے پر میں آرمی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے خلا میں
پڑھیں:
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ حکام اور کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں
اسلام آبا د:پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ حکام اور کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔
پی ایس بی نے پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن سے وابستہ متعدد کھلاڑیوں اور عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) اور انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے "آپریشن جاسمین" کے تحت ثابت شدہ اینٹی ڈوپنگ خلاف ورزیوں کے بعد کیا گیا ہے۔
جن افراد پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں شرجیل بٹ، عبد الرحمن، غلام مصطفیٰ، فرحان مجید، حافظ عمران بٹ (سابق صدر پی ڈبلیو ایف)، عرفان بٹ (کوچ) اور وقاص اکبر (کوچ) شامل ہیں۔
کھلاڑیوں اور کوچز پر ان کی بین الاقوامی پابندیوں کی مکمل مدت تک پابندی برقرار رہے گی، مذکورہ عہدیداران کو تمام کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں سے چار سال کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذالعمل ہے۔
یہ فیصلہ 2021 سے شروع ہونے والے واقعات کے بعد سامنے آیا ہے، جب متعدد کھلاڑیوں نے ڈوپ ٹیسٹ سے بچنے کی کوشش کی اور بعد میں ان کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ اس کے نتیجے میں کئی معطلیاں ہوئیں جنہیں کھیلوں کی ثالثی عدالت نے 2025 کے اوائل میں برقرار رکھا۔
ترجمان پی ایس بی کے مطابق پابندی کا شکار افراد نااہلی کے خاتمے تک کسی بھی قسم کی کھیلوں کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
اس فیصلے کی نقول آئی او سی، او سی اے، آئی ڈبلیو ایف، اے ڈبلیو ایف، واڈا، آئی ٹی اے، سی اے ایس، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور دیگر قومی و بین الاقوامی اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔