پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کے نتائج کا اعلان ،افضل بٹ بلامقابلہ صدر ،ارشد انصاری سیکرٹری جنرل ، لالہ اسد پٹھان فنانس سیکرٹری منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کے نتائج کا اعلان ،افضل بٹ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے بلامقابلہ صدر منتخب ،ارشد انصاری بلامقابلہ پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل منتخب ، لالہ اسد پٹھان بلامقابلہ فنانس سیکرٹری ،راجہ حبیب ، خالد عیسی کھوکھر ، ناصر حسین اور محمد عیسی ترین نائب صدور، جمشید رضوانی، جاوید اصغر، شاہد چوہدری اور نور الٰہی بگٹی اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ،پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے 25ممبران کا بھی انتخاب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے طابق ملک کے نمائندہ صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جر نلسٹس(پی ایف یو جے)کے تین روزہ بی ڈی ایم اجلاس کے بعدہونے والے انتخابات میں دو سالہ مدت کیلئے افضل بٹ صدر، ارشد انصاری سیکرٹری جنرل اور سعید جان(لالا اسد پٹھان)مسلسل دوسری بارفنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں،الیکشن کمیٹی کے چیئرمین اقبال جعفری نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پی ایف یو جے انتخابات میں صدر سیکرٹری جنرل اور فنانس سیکرٹری کی ایک ایک نشست جبکہ نائب صدور اور اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کی چاراور ممبران ایف ای سی کی25 نشستوں کیلئے 262 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، جن میں صدر کی ایک نشست کیلئے چودہ، سیکرٹری جنرل کی ایک نشست کیلئے 23، فنانس سیکرٹری کی ایک نشست کیلئے 29، نائب صدور کی چار نشستوں کیلئے 43،اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کی چار نشستوں کیلئے 40 جبکہ ممبران ایف ای سی کی 25 نشستوں کیلئے 113 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جن میں سے باقی تمام امید واروں نے باہمی مشاورت سے اپنے کاغذات واپس لے لئے جس کے بعد تمام باڈی بلا مقابلہ منتخب ہو گئی ہے

کامیاب ہونے والوں میں صدر افضل بٹ، سیکرٹری جنرل ارشد انصاری اور فنانس سیکرٹری اور سعید جان(لالا اسد پٹھان)کے علاوہ چارنائب صدورمیں حبیب الرحمان، خالد عیسی کھوکھر،محمد عیسی اور ناصر حسین ، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کی چار نشستوں کیلئے جمشید رضوانی، جاوید اصغر،محمد شاہد چوہدری اور نور الہی بگٹی جبکہ ممبران ایف ای سی کی25 نشستوں کیلئے عبدالرحمان(لالا رحمان)علی رضا علوی،اعجاز مقبول،ایوب جان سرہندی،انور رضا ، ہارون خالد،فوزیہ شاہد، امتیازخان فاران،احسان الحق، محمد عامر شہزاد،خورشید عباسی، میاںصبیح الرحمان،مخدوم احمد بلال،ندیم جاوید،محمد اقبال، نصراللہ وسیر،ناصر زیدی، رانا شفیق خان پسروری،قدیر سکندر، سلیم شاہد،روف مان، شہزادہ ذوالفقار،شفیق اعوان، نذر عباس اور عمیر یاسر شامل ہیں، نتائج کا اعلان ہوتے ہی حامیوں نے منتخب ہونے والے امیدواروں کے حامیوں نے زبردست نعرہ بازی کی اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارکباد پیش کی،الیکشن کمیٹی میں چیئرمین اقبال جعفری کے علاوہ مائرہ عمران، شہریار خان، عاصم قدیر رانا،قلب علی اور صمد سالک شامل تھے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سیکرٹری جنرل کی نتائج کا اعلان فنانس سیکرٹری سیکرٹری منتخب نشستوں کیلئے پی ایف یو جے اسد پٹھان ایک نشست افضل بٹ کی ایک

پڑھیں:

دولت مشترکہ کا پاکستان میں 2024کے عام انتخابات پر حتمی رپورٹ سے متعلق بیان

دولت مشترکہ کا پاکستان میں 2024کے عام انتخابات پر حتمی رپورٹ سے متعلق بیان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)دولت مشترکہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 2024کے عام انتخابات پر مبصر گروپ کی رپورٹ رواں ماہ جاری کی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق رپورٹ کا کچھ حصہ آن لائن زیر گردش ہے، اس لیک شدہ دستاویز پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان دولت مشترکہ نے اپنے بیان میں کہا ہے مبصر گروپ کی رپورٹ حکومت پاکستان اور الیکشن کمیشن پہلے ہی دی جا چکی۔ لیک ہونے والی دستاویزات پر پالیسی کے تحت تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔ترجمان نے واضح کیا ہے دولت مشترکہ سیکریٹریٹ کا کام ہر قسم کی مداخلت سے آزاد ہے۔ شفافیت اور غیر جانبداری پر مبنی انتخابی مشاہدے کے عزم پر قائم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمتنازع ٹوئٹ کیس، عدالت نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو طلب کرلیا متنازع ٹوئٹ کیس، عدالت نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو طلب کرلیا گریٹر اسرائیل عالمی امن کیلئے خطرہ ہے؛ تمام حدیں پار کردیں، امیر قطر وزیراعظم کی لینڈ مافیا کیخلاف فیصلہ کن کارروائی، اوورسیز کی شکایات کے ازالے کیلئے 7رکنی جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل ، نوٹیفکشن سب نیوز پر ’’سائنس آن ویلز‘‘سیریز کا دوسرا پروگرام اسلام آباد میں کامیابی سے منعقد ، چینی صدر کے ’’ہم نصیب معاشرے‘‘کے وژن کا عملی عکس نواز شریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائوں گی، مریم نواز چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ہراسمنٹ کمیٹی کا سربراہ تبدیل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • طلبہ یونین الیکشن کا ضابطہ اخلاق 21دن میں تیارکرنے کا حکم
  • 200 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان
  • پاکستان سے نفرت کا دکھاوا بھی کام نہ آیا! یوسف پٹھان کو عدالت نے زمین خالی کرنے کا حکم کیوں دیا؟
  • ملالہ یوسف زئی کا پاکستان میں سیلاب متاثرہ طلبہ  کیلئے 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر امداد کا اعلان
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم کی شاندار نتائج کے لیے قوم سے دعاؤں کی اپیل
  • ارشد ندیم کی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کیلئے فینز سے دعاؤں کی درخواست
  • لاہور: تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا دیگر کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہے ہیں
  • دولت مشترکہ کا پاکستان میں 2024کے عام انتخابات پر حتمی رپورٹ سے متعلق بیان
  • پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں،جرمن سفارتخانے کا متاثرین کیلئے امداد کا اعلان
  • کراچی: انٹرمیڈیٹ کامرس ریگولر کے نتائج کا اعلان، تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں