اسرائیلی فوج مکمل طور پر لبنانی سرزمین سے نکلے، مصری وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
سوڈانی وزیر خارجہ کے ساتھ اپنی ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بدر العاطی کا کہنا تھا کہ ہم شامی سرزمین کی خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے وہاں کے جامع سیاسی عمل کی حمایت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر کے وزیر خارجہ "بدر العاطی" نے کہا کہ اسرائیل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 پر عملدرآمد کرتے ہوئے لبنان کی سرزمین سے مکمل طور پر نکلے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سوڈانی وزیر خارجہ "علی یوسف الشریف" کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے قاھرہ میں غیر معمولی عرب سربراہی اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ اجلاس مسئلہ فلسطین جیسے بحران کے لئے نتیجہ خیز ثابت ہو گا۔ بدر العاطی نے شام کے بارے میں کہا کہ ہم شامی سرزمین کی خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے وہاں کے جامع سیاسی عمل کی حمایت کریں گے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں مصر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ 4 مارچ ء2025 کو قاہرہ میں عرب ممالک کا غیرمعمولی سربراہی اجلاس ہو گا۔ یہ اجلاس مسئلہ فلسطین میں تازہ پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے بلایا جا رہا ہے۔ اس اجلاس کی تاریخ کے اعلان کچھ دن بعد مذکورہ وزارت نے اس اجلاس کے ملتوی ہونے کی خبر دی۔ اس ضمن میں مصری وزارت خارجہ نے کہا کہ اس اجلاس کی تاریخ کا اعلان بحرینی حکام کے ساتھ ہم آہنگی اور عرب لیگ کی کونسل کے چئیرمین و دیگر عرب ممالک سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے مکمل طورپر تیار ہیں: ترجمان دفترخارجہ
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ترجمان شفقت علی خان نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے. بھارتی اقدامات نے دو قومی نظریے کی سچائی پر ایک بار پھر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی حالیہ پالیسیوں کے پیش نظر پاکستان نے بھی جوابی اقدامات کیے ہیں. واہگہ بارڈر پر ہر قسم کی آمد و رفت بند کر دی گئی ہے. سارک اسکیم کے تحت بھارتی شہریوں کو جاری ویزے معطل کر دیے گئے ہیں.تاہم سکھ یاتری اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔شفقت علی خان نے کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کی تعداد کم کرکے 30 کر دی گئی ہے. پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ان تمام امور پر تفصیلی غور کیا گیا اور پاکستان نے مناسب جوابات دیے ہیں۔ ترجمان نے وزیرِ اعظم کے حالیہ دورہ ترکیہ کو اہم قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ترک قیادت سے مفید بات چیت ہوئی ہے. اسی طرح یو اے ای کے نائب وزیراعظم کے دورہ پاکستان میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ روانڈا کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران متعدد ایم او یوز پر دستخط ہوئے جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغانستان کا اہم دورہ کیا اور ازبک و ایرانی وزرائے خارجہ سے بھی رابطے کیے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس کے درمیان انسداد دہشتگردی پر مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس ماسکو میں منعقد ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ نے آخر میں یقین دہانی کروائی کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے مکمل تیار ہیں۔