فلسطین میں اسلامی مزاحمتی گروہوں کی اہم شخصیات نے شہید سید حسن نصراللہ کی شخصیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں صیہونی حکمرانوں کی شکست کی علامت اور امت مسلمہ اور عرب دنیا کا شہید قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل رضوان نے شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے تشیع جنازے کے موقع پر اپنے پیغام میں اسلامی مزاحمتی بلاک، حزب اللہ لبنان اور امت مسلمہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید سید حسن نصراللہ اسلامی مزاحمت کی علامت اور عرب دنیا اور جہاد کے میدان میں عالم اسلام کے لیے اعلی رول ماڈل تھے جنہوں نے طویل عرصے تک اپنے دل میں فلسطین کاز کو پروان چڑھایا اور عشق سے قدس شریف اور فلسطین کے راستے میں جہاد کیا۔ اسماعیل رضوان نے کہا کہ غزہ جنگ کے دوران لبنان نے اصلی ترین پشت پناہی والے محاذ کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سید حسن نصراللہ نے گذشتہ طویل عرصے سے شجاعانہ موقف اختیار کر کے ملت فلسطین کی حمایت جاری رکھی اور غاصب صیہونیوں کے تمام اندازے غلط ثابت کر دیے اور صیہونی رژیم کے لیے بڑے خطرے میں تبدیل ہو گئے۔ حماس کے رہنما اسماعیل رضوان نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ حزب اللہ لبنان کے مرکزی رہنماوں اور کمانڈرز کی شہادت ان کے جذبہ جہاد اور فلسطینی بھائیوں کی حمایت میں کم ترین خلل ایجاد نہیں کرے گی کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ مزاحمت کی فرنٹ لائن پر ہونے کے ساتھ ساتھ شہادت کی پہلی صف میں بھی موجود تھے۔
 
اسماعیل رضوان نے شہید سید حسن نصراللہ کے تشیع جنازے میں عظیم تعداد میں عوام کی شرکت کو اسلامی مزاحمت اور عوام میں اتحاد کا مظہر قرار دیا اور کہا: "ہم حزب اللہ لبنان سے اپنے اسٹریٹجک تعلقات پر زور دیتے ہیں اور غاصب صیہونی رژیم کے خلاف جدوجہد میں ان کی شراکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ شہید سید حسن نصراللہ کی آرزو شہادت تھی اور انہیں قدس شریف کی راہ میں یہ آرزو مل گئی ہے۔" حماس کے رہنما نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ فلسطین اور مقدس مقامات کی آزادی کا واحد راستہ مزاحمت ہے، کہا: "شہداء کا خون قدس شریف اور فلسطین کی آزادی کی راہ میں ایک نور ہے اور اس سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوں گے۔ غاصب صیہونی کابینہ کی بنیاد بے گناہوں کے خون اور نسل کشی اور قومی صفایا پر رکھی گئی ہے۔" انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اسلامی مزاحمت کی جڑیں فلسطین، لبنان، یمن، عراق اور تمام عرب اور اسلامی ممالک میں مضبوط باقی رہیں گی واضح کیا کہ اب صیہونی حکمرانوں کے خلاف ان کے جرائم کی وجہ سے عدالتی کاروائی انجام دینے کا وقت آن پہنچا ہے۔ آج عرب دنیا اور امت مسلمہ کو فلسطین کی آزادی کے لیے آپس میں تعاون کرنا چاہیے۔ اسلامی مزاحمت نے قوموں کو متحد کر دیا ہے اور مقبوضہ سرزمین اور یہ اتحاد اسلامی مقدسات کی آزادی کا باعث بنے گا۔
 
ڈیموکریٹک محاذ سے تعلق رکھنے والے فلسطین کے ایک اور رہنما محمود خلف نے بھی سید حسن نصراللہ کو امت مسلمہ، لبنانی قوم، فلسطین اور اسلامی مزاحمتی بلاک کا شہید قرار دیا اور کہا کہ اگرچہ سید حسن نصراللہ کی شہادت سے خطے اور لبنان اور فلسطین میں اسلامی مزاحمت متاثر ہوئی ہے لیکن اس عظیم شخص کا خون اسلامی مزاحمت اور غاصب قوتوں کے خلاف قیام کی راہ میں روشن چراغ ثابت ہو گا۔ پیپلز محاذ سے تعلق رکھنے والے فلسطینی رہنما ماہر مظہر نے بھی اس بات پر زور دیا کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت نہ صرف فلسطین اور اسلامی مزاحمتی بلاک بلکہ ہمارے تمام بھائیوں اور پوری دنیا کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم شہید نے اپنی تمام تر توانائیاں اور وسائل فلسطین اور فلسطینی قوم کی مدد اور دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے صرف کر دیے تاکہ غزہ تنہا نہ رہے اور اس راستے میں شہید ہو گئے۔ فلسطین مزاحمتی کمیٹیز کے ترجمان ابو مجاہد نے بھی سید حسن نصراللہ کی شہادت پر پوری اسلامی دنیا اور عرب دنیا کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ سید حسن نصراللہ نے طوفان الاقصی آپریشن کے پہلے دن سے غزہ کا ساتھ دیا اور اپنی پاکیزہ جان اس راستے میں قربان کر دی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شہید سید حسن نصراللہ سید حسن نصراللہ کی میں اسلامی مزاحمت اسماعیل رضوان نے اسلامی مزاحمتی اس بات پر زور اور فلسطین فلسطین اور مزاحمت کی کرتے ہوئے نے اس بات کی آزادی عرب دنیا کی شہادت ہوئے کہ اور اس کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

حماس نے 3 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کردیں، اسرائیلی حملے میں مزید ایک فلسطینی شہید

امریکی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی افواج نے ایک اور فلسطینی شہری کو شہید کر دیا ہے، جس کے بعد جنگ بندی کے آغاز سے اب تک شہادتوں کی تعداد 236 ہو گئی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق اتوار کو اسرائیلی ڈرون نے غزہ شہر کے علاقے شجاعیہ میں ایک فلسطینی شہری کو نشانہ بنایا، جہاں صبح سے اسرائیلی فوج عمارتوں کو منہدم کر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: اسرائیل نے 30 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کردیں، غزہ پر بمباری سے مزید شہادتیں

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مقتول شخص نے جنگ بندی کی لکیر عبور کی اور فوجیوں کے قریب پہنچا، تاہم اس الزام کے ثبوت فراہم نہیں کیے گئے۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اسرائیلی افواج کے حملوں میں 600 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ تباہ شدہ گھروں اور عمارتوں کے ملبے سے مزید 502 لاشیں برآمد کی گئی ہیں، جس سے مجموعی فلسطینی شہادتوں کی تعداد 68,856 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب حماس نے 3 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں عالمی ادارۂ ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کر دی ہیں۔ اسرائیلی وزیرِاعظم بین یامین نیتن یاہو کے دفتر نے لاشوں کی وصولی کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسرائیل غزہ امن معاہدے کے تحت امداد پہنچانے نہیں دے رہا، اقوام متحدہ

اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق یہ لاشیں تل ابیب کے ابو کبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ میں منتقل کر دی گئی ہیں، جہاں ان کی شناخت کا عمل دو دن تک جاری رہ سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل اب ان قیدیوں کے بدلے 45 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کرے گا، یعنی ہر اسرائیلی قیدی کے بدلے 15 فلسطینیوں کی لاشیں۔

ماہرین اور امریکی حکام کے مطابق باقی ماندہ 8 اسرائیلی قیدیوں کی لاشوں کی تلاش مزید مشکل مرحلہ ثابت ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل غزہ فلسطین

متعلقہ مضامین

  • غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں کی فائرنگ سے مغربی کنارے میں دو فلسطینی نوجوان شہید
  • حماس نے 3 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کردیں، اسرائیلی حملے میں مزید ایک فلسطینی شہید
  • حماس نے مزید 3 لاشیں اسرائیل کو واپس کردیں، غزہ پر بمباری سے ایک فلسطینی شہید
  • انتہا پسند یہودیوں کے ظلم سے جانور بھی غیرمحفوظ
  • جنگ بندی کے باوجود غزہ میں صیہونی فوج کے حملے، مزید 5 فلسطینی شہید
  • غزہ میں اسرائیل فضائی حملے کے دوران نوجوان فلسطینی باکسر شہید
  • فلسطین کے حق میں کیے گئے معاہدے دراصل سازش ثابت ہو رہے ہیں، ایاز موتی والا
  • اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید
  • جماعت اسلامی کااجتماعِ عام “حق دو عوام کو” کا اگلا قدم ثابت ہوگا، ناظمہ ضلع وسطی
  • اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید، جنگ بندی خطرے میں