افغانستان کو ماہانہ 2.5 ارب ڈالر امداد دے رہے، طالبان سے امریکی اسلحہ واپس لینا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی فوجی ساز و سامان میں فوجی گاڑیاں، جدید ہتھیار اور طیارے شامل ہیں، پینٹاگون کے مطابق اس فوجی ساز و سامان کی مجموعی مالیت 7 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان طالبان سے امریکی اسلحہ واپس لینے کا اعلان کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ افغانستان کو امداد دینے پر اعتراض نہیں، مگر طالبان سے امریکی اسلحہ واپس لینا ہوگا۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا افغانستان کو ماہانہ اڑھائی ارب ڈالر امداد دے رہا ہے، طالبان سے اسلحہ واپس لینا ہوگا، چاہے اس کے لیے انہیں مزید رقم ہی کیوں نہ دینی پڑے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ طالبان کو امریکی گاڑیوں اور اسلحہ کے ساتھ پریڈ کرتا دیکھ کر مجھے بہت غصہ آتا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا سے اچھا اور نیا فوجی ساز و سامان تو طالبان کے پاس رہ گيا ہے اور طالبان ٹینکوں، گاڑیوں، ہتھیاروں اور جدید ٹیکنالوجی سمیت امریکی فوجی سامان فروخت کر رہے ہیں۔
انہوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھیں اور ساز و سامان کی واپسی کے لیے اقدامات کریں۔ خیال رہے کہ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی کئی بار افغانستان سے امریکی فوجی ساز و سامان کی واپسی کا ذکر کرچکے ہیں۔ افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی فوجی ساز و سامان میں فوجی گاڑیاں، جدید ہتھیار اور طیارے شامل ہیں، پینٹاگون کے مطابق اس فوجی ساز و سامان کی مجموعی مالیت 7 ارب ڈالر سے زائد ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فوجی ساز و سامان ساز و سامان کی امریکی فوجی اسلحہ واپس طالبان سے سے امریکی ارب ڈالر
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ اقوام متحدہ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات قطر اور سعودی عرب کی مشاورت، تائید اور حمایت سے ہوگی۔
اس ملاقات کے ایجنڈے میں قطر پر اسرائیلی حملوں کے اثرات پر بات ہوگی۔
علاوہ ازیں پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں اور پاک بھارت صورتحال بھی اس موقع پر زیرِ بحث آئی گی۔
دوسری جانب پاکستانی سفارتخانے نے اس ممکنہ ملاقات پر تبصرے یا تردید سے گریز کیا ہے۔