Nawaiwaqt:
2025-08-11@02:44:43 GMT

ہمیں عوامی خدمت سے کوئی نہیں روک سکتا: احسن اقبال

اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT

ہمیں عوامی خدمت سے کوئی نہیں روک سکتا: احسن اقبال

نارووال (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نارووال میں اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ عوام کی فلاح کے لئے کام کیا ہے۔ عوامی خدمت ہمارا نصب العین ہے جس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔ ملکی ترقی اور خوشحالی صرف اور صرف پی ایم ایل ن سے جڑی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

معیشت کے بارے میں بے بنیاد بیانات عوامی مفاد کیخلاف، گمراہ کن ہیں: عطا تارڑ

 اسلام آباد( خبرنگار خصوصی ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے اپوزیشن رہنما اسد قیصر کی پریس کانفرنس کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے ملکی معیشت کے بارے میں بے بنیاد بیانات عوامی مفاد کیخلاف ہیں، کیا اپوزیشن کو یہ قابل قبول نہیں ترسیلات زر 38 ارب ڈالر پہنچ گئی ہیں، کرنٹ اکائونٹ سرپلس 2.1 ارب ڈالر ہو گیا ہے۔ اپوزیشن رہنما اسد قیصر کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، سٹاک مارکیٹ مسلسل اوپر جا رہی ہے اور معیشت ترقی کر رہی ہے، کیا آپ کو یہ قبول نہیں ؟ انہوں نے کہا معیشت کے حوالے سے عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی درجہ بندی میں واضح بہتری کی ہے، کیا یہ حقیت آپ کو تسلیم نہیں؟ انہوں نے کہا 9 مئی کو ایک سازش رچائی گئی، ریاستی اداروں پر حملے کئے گئے، اس سنگین جرم پر قانون کے مطابق سزائیں سنائی گئیں اور ان سزائوں کے تمام فیصلے شفاف اور فیئر ٹرائل کے بعد ہوئے، اپوزیشن کو اسی بات کی تکلیف ہے سازش کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے اور انہیں ان کے جرائم کی سزا مل رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد بیانات عوامی مفاد کیخلاف، گمراہ کن ہیں: عطا تارڑ
  • نارووال: جھگڑے پر بیوی نے مبینہ طور پر تیز دھار آلے سے شوہر کو زخمی کردیا
  • زبانی تاریخ: کیا اس پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے؟
  • ہمیں معاف رکھیں !!
  • آزادی عنوان ہے
  • ملک میں کوئی آوازایسی نہیں جو عوامی مسائل پر بات کرسکے: حافظ نعیم
  • ملک میں کوئی آواز ایسی نہیں جو عوامی مسائل پر بات کرسکے، حافظ نعیم
  • وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، علامہ اقبال کی 150 ویں سالگرہ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
  • خون سے سیکھے گئے سبق کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، تاریخ کے المیے دہرائے نہیں جا سکتے، چینی وزارت دفاع
  • کاش مولانا ابوالکلام آزاد ہمیں اصل حقائق بتا جاتے، ڈاکٹر عائشہ جلال