Express News:
2025-06-01@12:17:47 GMT

سونے کی قیمتوں میں اضافہ تھم نہ سکا، آج مزید مہنگا ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT

کراچی:

سونے کی قیمتوں میں اضافہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، آج بھی عالمی اور مقامی سطح پر سونا مہنگا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2948 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن (پیر کو) فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 500 روپے ہو گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1286 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 65 ہزار 346 روپے کی سطح پر آ گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑ ی خبر آ گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل میں اضافہ متوقع ہے۔

دوسری جانب قیمتیں برقرار رکھنے کا بھی قوی امکان ہے۔ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 0.60 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 0.28 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  •  پٹرول ایک روپے لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار، ایل پی جی 4.63 روپے کلو سستی
  • پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ
  • حکومت نے عید سے قبل پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا
  • پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • عوام کیلیے خوشخبری، ایل پی جی کی قیمت میں کمی، گھریلو سیلنڈر کتنے روپے کا ہوگیا؟
  • عوام کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی
  • عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آج ہوگا
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی آگئی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑ ی خبر آ گئی