لاہور میں سمن آباد کے علاقے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد ہوئی ہے۔

لاہور پولیس کے مطابق سمن آباد کے علاقے نیو مزنگ میں سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے میں سرونٹ کوارٹر سے گولی لگی لاش برآمد ہوئی، نامعلوم شخص کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔؎

 پولیس نے کہا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ ملزمان کون ہیں جلد ہی ملزمان کو سراغ لگالیا جائے گا۔

ذرائع نے کہا کہ رہنما تحریک انصاف  کے ڈیرے سے لاش  سرونٹ کوارٹر کے کمرے سے ملی، کوارٹر پولیس اہلکار ارشد نے چند ماہ قبل کرائے پر لیا تھا۔

ذرائع نے کہا کہ تاحال متعلقہ اہلکار شامل تفتیش نہیں ہوا، نعش کافی بوسیدہ تھی ،تاحال شناخت نہیں ہوسکی،عمر 30 سے 35 سال ہے، پولیس اہلکار ارشد کو تفتیش کے لیے بلایا جارہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے ڈیرے

پڑھیں:

کرکٹ انصاف اور احترام کا گیم ہے، شاہد آفریدی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ میں بھارتی ٹیم کی جانب سے اسپرٹ آف دی گیم کی دھجیاں اڑانے پر پاکستانی ردعمل پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تعریف کی ہے۔شاہد آفریدی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ انصاف، احترام اوراسپرٹ آف دی گیم پر قائم ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ میں چیئرمین پی سی بی کو سراہتا ہوں جنہوں نے کھیل کی عزت بچانے اور آئی سی سی سے غیر جانبداری کا مطالبہ کرنے کے لئے درست موقف اپنایا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کو شفاف طریقے سے حل کرنا ضروری ہے تاکہ کرکٹ کی ساکھ برقرار رہے۔

متعلقہ مضامین

  • کرکٹ انصاف اور احترام کا گیم ہے، شاہد آفریدی
  • گلشن معمار میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، 4 نامعلوم حملہ آور فرار
  • کراچی میں ایک اور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید
  • سابق چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس پروفیسر عبدالغنی بٹ انتقال کرگئے
  • حریت پسندکشمیری رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ  داعی اجل کو لبیک کہہ گئے
  • تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی، عمران خان
  • چارسدہ میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی
  • لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلر گرفتار
  • لاہور: تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا دیگر کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہے ہیں
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور صوبائی وزرا دہشتگردی کا مقابلہ کرنیوالے سیکیورٹی اہلکاروں کے جنازوں میں شرکت کیوں نہیں کرتے؟