کوئٹہ، ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے شہید حسن نصراللہ کی تدفین پر تعزیتی مجلس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
تعزیتی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شرکاء کو علامہ سید حسن نصراللہ کی زندگی سے متعلق مختلف واقعات بیان کیں۔ انہوں نے کہا کہ حسن نصر اللہ بیت المقدس کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کی جانب سے حزب اللہ کے سربراہ شہید سید حسن نصراللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کی تدفین کی مناسبت پر یوم تجدید عہد مناتے ہوئے تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر علمدار روڈ پر واقع امامبارگاہ حسینی ہزارہ نچاری میں مجلس عزاء اور فاتحہ خوانی ہوئی۔ اس موقع پر اسلامی جمہوری ایران کے نامزد قونصل جنرل سید مہدی شائقی، مجلس علمائے مکتب اہلبیت کے رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی، خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر سید امیری، جامعہ امام صادق (ع) کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی، امام جمعہ علامہ غلام حسنین وجدانی سمیت دیگر علماء کرام، ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان اور عوام نے شرکت کیں۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو علامہ سید حسن نصراللہ کی زندگی سے متعلق مختلف واقعات بیان کیں۔ انہوں نے کہا کہ حسن نصر اللہ بیت المقدس کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی قبلہ اول کی حفاظت میں صرف کر دی۔ وہ ایسی شخصیت تھے کہ جنہوں نے امریکہ اور اسرائیل کی نیندیں اڑا دی تھیں۔ مقررین نے اپنے خطاب میں شہید مقاومت سید حسن نصراللہ اور شہداۓ مقاومت کو خراج عقیدت پیش کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سید حسن نصراللہ کرتے ہوئے
پڑھیں:
قابض اسرائیلی آبادکاروں کا ایک بار پھر مسجد اقصیٰ پر دھاوا
مقبوضہ بیت المقدس: قابض اسرائیلی آبادکاروں نے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔
فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق درجنوں صیہونی آبادکاروں نے قابض اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہو کر اشتعال انگیز انداز میں گشت کیا۔
عینی شاہدین کے مطابق آبادکار گروپوں کی صورت میں مسجد کے احاطے میں داخل ہوئے اور فلسطینیوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کرتے رہے۔
اس دوران اسرائیلی فورسز کی بڑی تعداد نے پرانے شہر میں مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی دروازوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔
قابض پولیس نے فلسطینی نمازیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے انہیں وہاں عبادت سے روک دیا۔