وزیراعظم شہباز شریف کی زوولبا محل آمد: گارڈ آف آنر پیش
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
باکو: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علیوف سے ملاقات کیلئے زوولبا محل پہنچ گئے۔آذربائیجان کے زوولبا محل آمد پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا. جس کے بعد ان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پرجوش مصافحہ کیا جبکہ اس دوران دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ملک کے معاشی اشاریے ہر گزرتے دن کیساتھ بہتری کی طرف گامزن ہیں؛ وزیراعظم
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے حساس قیمتوں کے اشارئیے (sensitive price index ) کی سالانہ شرح منفی 3.52 فیصد تک کم ہونے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے حکومت کی معاشی ٹیم کی پذیرائی کی گئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 2024 میں اسی ماہ، یہ شرح 26.94 فیصد تھی جو کہ اپریل 2025 میں منفی 3.52 ریکارڈ کی گئی ہے. انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی اشاریے ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتری کی طرف گامزن ہیں۔
یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ عوام کو بہتر ہوتے معاشی اشاریوں کے ثمرات ملیں۔