ریاض: سعودی عرب میں شدید سردی کی نئی لہر داخل ہو گئی، جس کے باعث شمالی اور وسطی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرنے کا امکان ہے۔ 

ماہرین موسمیات نے اس سردی کی لہر کو "برد العجوز" (بوڑھی عورت کی سردی) قرار دیا ہے، جو عام طور پر بہار سے قبل آتی ہے۔

سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق، بدھ تک شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں شدید سردی کی لہر چلے گی، جس کے اثرات وسطی علاقوں میں بھی محسوس کیے جائیں گے۔

صبح کے وقت درجہ حرارت صفر ڈگری سے نیچے جا سکتا ہے، جبکہ وسطی علاقوں میں 0 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے کہر اور پانی کے جمنے جیسے اثرات دیکھے جا سکتے ہیں۔

مکہ، مدینہ، تبُوک، اور مشرقی صوبے سمیت ریاض اور نجران میں تیز ہوائیں اور گرد و غبار کے طوفان کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ماہر موسمیات ڈاکٹر عبداللہ المسند کے مطابق، سردی کی یہ شدید لہر جمعہ سے شمالی سعودی عرب میں داخل ہوئی اور اتوار تک ریاض، مشرقی صوبے اور نجران میں اس کے اثرات شدت اختیار کر جائیں گے۔

ماہرین کے مطابق، شمالی علاقوں میں برفباری کے امکانات بھی موجود ہیں، خاص طور پر پیر اور منگل کی رات 800 میٹر سے بلند علاقوں میں برف گر سکتی ہے۔

رمضان کے قریب آتے ہی درجہ حرارت آہستہ آہستہ بڑھنے لگے گا، لیکن شمالی علاقوں میں پانچ دن تک درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہ سکتا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علاقوں میں سردی کی سے نیچے

پڑھیں:

کراچی میں ہیٹ ویو کی صورتحال ختم، آئندہ 3روز موسم کیسا رہے گا؟

کراچی:

شہر قائد میں چند روز سے جاری ہیٹ ویو کی صورتحال ختم ہوگئی تاہم 24 سے 29 اپریل کے درمیان صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم جبکہ خشک کے بجائے مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں آج زیادہ سے زیادہ پارہ 39 جبکہ جمعرات اور جمعہ کو 38 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔

سندھ کے بیشتر علاقوں دادو، قمبر شہداد کوٹ، شہید بے نظیر آباد، جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، شکار پور، خیرپور، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ، سکھر، جامشورو، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، حیدرآباد اور بدین میں درجہ حرارت میں معمول سے 6 تا 8 ڈگری اضافہ متوقع ہے۔

تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپور خاص میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں معمول سے 4 تا 6 ڈگری اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شدید گرمی :ملک کے مختلف حصوں میں 26 سے 30 اپریل تک ہیٹ ویو الرٹ جاری
  • پنجاب میں شدید گرمی کی لہر؛  درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پنجاب: اپریل کے اختتام تک پارہ 45 ڈگری تک جانے کا امکان
  • 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی رپورٹ جاری
  • خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر اور کچھ علاقوں میں بارش کا امکان
  • کراچی : شدید گرمی کی لہر ختم، کل سے سندھ کے دیگر شہروں میں گرمی بڑھنے کا امکان
  • کراچی میں ہیٹ ویو کی صورتحال ختم، آئندہ 3روز موسم کیسا رہے گا؟
  • خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کی لہر اور کچھ علاقوں میں بارش کا امکان
  • ملک کے میدانی علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان
  • سندھ اور جنوبی پنجاب میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان