پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے ملنے والی لاش کی گتھی سلجھنا شروع ہوگئیں اور لاہور پولیس آپریشن اور انوسٹی گیشن ونگ کی مشترکہ ٹیم نے مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق روپوش ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر میانوالی سے گرفتار کیا گیا، سیاسی راہ نما کے ڈیرے کے کوارٹر سے گزشتہ روز لاش برآمد ہوئی تھی۔

ڈی آئی جی آپریشنز  فیصل کامران نے کہا کہ جوائنٹ ٹیم نے ملزم کانسٹیبل ارشد کو میانوالی سے گرفتار کیا، ملزم نے میانوالی میں اپنی بہن کے گھر میں روپوش ہونے کی کوشش کی، ملزم نے قتل کا اقرار کر لیا، ابتدائی  تفصیلات بھی بتائیں ہیں۔

 ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم ارشد نے میاں اسلم کے ڈیرہ پر کوارٹر کرایہ پر لے رکھا تھا،  قتل کے بعد ملزم نے آلہ قتل نہر میں پھینک دیا،  ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ذرائع نے کہا کہ میاں اسلم اقبال  کے ڈیرے سے ملنے والی لاش کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے، مقتول فیصل آباد کا رہائشی بتایا گیا ہے، مقتول محکمہ پولیس کا برخاست شدہ اہلکار تھا۔

ذرائع  نے مزید بتایا کہ وقوعہ کے وقت کانسٹیبل ارشد اور عمران دونوں نشے میں تھے کہ جھگڑا ہوگیا، جھگڑے پر ملزم ارشد  نے گولی ماری، قتل کی واردات  کے بعد ملزم ارشد  موقع سے فرار ہوگیا تھا جسے گرفتار کر لیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے ڈیرے

پڑھیں:

کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی:

بن قاسم پولیس کی جانب سے اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان ملیر پولیس کے مطابق بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بن قاسم کی حدود سے لوہا و اسکریپ کی چوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت اسد علی کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے چوری شدہ لوہا اور اسکریپ برآمد ہوا۔ گرفتار ملزم چوری شدہ اسکریپ کو مختلف گوداموں میں فروخت کرتا تھا۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور؛ احتجاج کرنے پر رہنما جماعت اسلامی سمیت جمعیت کے متعدد کارکنان گرفتار
  • پاکستان، سعودی عرب اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ خوش آئند ہے، احسن اقبال
  • سکھر: پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈائون
  • ایس ایس پی عارف اسلم رائو نے مٹیاری کا چارج سنبھال لیا
  • لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی، 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
  • لاہور: سوتیلی بیٹی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی؛ 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی  کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
  • کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار