عمران خان، فوج اور ملک کے لیے بہت بڑا اثاثہ ہیں، اعظم سواتی
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان افواج اور اس ملک کے لیے بہت بڑا اثاثہ ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے انسداد دہشتگری عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور امور جب قومی مجرموں کو سونپ دیے جائیں تو ملک تباہی کی طرف جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں فیصلہ سازوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اللہ نے آپ کو استطاعت دی ہے ملک کو ٹھیک کریں ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حالات بہت ابتر ہیں، سب سے بڑا لیڈر بانی پی ٹی آئی بے گناہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے۔
اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ آج ہماری افواج اور عوام میں خلیج کو کم کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں سوچنا ہوگا کہ کن عوامل اور لوگوں نے یہ خلیج پیدا کی ہے، آنے والے وقت میں بانی پی ٹی آئی کی میری طرح عدالتوں سے با عزت طریقے سے آزاد ہوں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی افواج اور اس ملک کے لیے بہت بڑا اثاثہ ہے، بانی پی ٹی آئی تو بہت بڑے لیڈر ہیں، لاہور میں اعظم سواتی کو جلسے کی اجازت دیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا چھوٹا سا ورکر ہو، ایک طرف تم جلسہ کرو ایک طرف میں جلسہ کروں گا، پتا چل جائے گا کہ کس کے جلسے میں زیادہ لوگ آتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی اعظم سواتی
پڑھیں:
سب پوچھتے ہیں عمران خان کب رہا ہونگے: عارف علوی
ڈاکٹر عارف علوی— فائل فوٹوپاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سابق صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سب پوچھتے ہیں بانیٔ پی ٹی آئی کب رہا ہوں گے۔
لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ پچھلے 70 سال میں کوئی ایسا لیڈر پیدا نہیں ہوا جس کی شہرت 90 فیصد ہو، انتخابی نشان چھن جانے پر میں نے بانی سے کہا کہ الیکش ملتوی ہونے چاہئیں۔
عارف علوی نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ الیکشن ایک دن کے لیے ملتوی نہیں ہونے چاہئیں، جس دن الیکشن ہوا کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ صبح کیا ہو گا۔
عارف علوی نے کہا کہ ہم اس بات کو سراہیں گے کہ آئندہ الیکشنز اور جمہوریت کے قیام کے لیے مذاکرات ہوں۔
انہوں نے کہا کہ لڑکوں نے اپنے بزرگوں کے ہاتھوں پر نقشے بنائے کہ یہ انتخابی نشان ہے بھولنا مت۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کہاں سے آئے، کسی کو معلوم ہے تو آج تو بتا دے، کچھ تو شرم و حیا کریں اور بتا دیں کہ یہ ہیں وہ ذرائع۔