کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے ٹینکر جلانے سے متعلق کیس میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیدیا ہے۔

عدالت نے آفاق احمد کی درخواست ضمانت  منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے مالیت کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے، ان کی 2 مختلف مقدمات میں پہلے ہی ضمانت منطور کی جاچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد گرفتار

مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد سرجانی ٹاؤن کے مقدمے میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں تھے، جبکہ اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھی ان کی مزید 2 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی تھی۔

واضح رہے کہ آفاق احمد کو کراچی پولیس نے 11 فروری کو اشتعال انگیز بیان دینے پر گرفتارکیا تھا، پولیس کے مطابق آفاق احمد کے خلاف کورنگی میں مال بردار گاڑیوں کو جلانےکا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: 24 گھنٹے 5 اموات،کراچی میں دندناتے ٹمپرز نے شہریوں کو نشانے پر رکھ لیا

اپنی گرفتاری سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا تھا کہ ٹرکوں اور ڈمپروں کے نیچے آکر 40 روز میں 92 افراد کی زندگی چلی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہیوی ٹریفک شہر میں نہ آنے دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، بعض مقامات پر لوگوں نے گاڑیوں کو اس لیے آگ لگائی کہ وہ مشتعل تھے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ڈمپر و ٹینکرز جلائے جانے کے واقعات، وزیر داخلہ سندھ کا سخت نوٹس

آفاق احمد نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتجاج ضرور کریں لیکن گاڑیوں کو آگ نہ لگائی جائے، جبکہ صورتحال سے غلط فائدہ اٹھانے والوں پر عوام نظر رکھیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں ڈمپراور ٹینکر کے حادثات میں شہریوں کی ہلاکت کے بعد آفاق احمد نے کہا تھا کہ وہ مہاجر نوجوانوں کو بڑا بھائی سمجھ کر حکم دے رہے ہیں کہ اب شہرمیں ہیوی ٹریفک نظر نہیں آنی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آفاق احمد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹینکر چیئرمین ڈمپر رہائی ضمانت کراچی مہاجر قومی موومنٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا فاق احمد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹینکر چیئرمین رہائی کراچی مہاجر قومی موومنٹ مہاجر قومی موومنٹ ا فاق احمد کراچی میں

پڑھیں:

سکھر دھرنا: کراچی چیمبر آف کامرس کا حکومت سے مذاکرات کے ذریعے قومی شاہراہ بحال کرنے کا مطالبہ

کراچی:

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سکھر کے قریب دھرنے، شاہراہ کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری مذاکرات کے ذریعے قومی شاہراہ بحال کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ ببرلو کے قریب دھرنے سے نیشنل ہائی وے پر ٹریفک جام، سامان کی ترسیل بری طرح متاثر ہورہی ہے۔

راستوں کی بندش سے برآمدی سامان، جلد خراب ہونے والی اشیاء بروقت منزل مقصود تک نہیں  پہنچ رہی ہیں، روہڑی، علی واہن سمیت کئی علاقوں میں مال بردار گاڑیاں اور کنٹینرز پھنس گئے۔

صدر کراچی چیمبر نے کہا کہ دھرنوں اور بندشوں سے ملکی تجارت، برآمدات اور ساکھ کو شدید خطرات لاحق ہیں، انہوں نے کہا کہ احتجاج کا حق تسلیم کرتے ہیں لیکن اقتصادی سرگرمیوں کو روکنا قابل قبول نہیں ہے۔

حکومت فوری طور پر مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرے اور قومی شاہراہ بحال کروائے۔انہوں نے کہا کہ دھرنے سے معیشت، روزگار اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں اور صورتحال ہر گھنٹے بگڑ رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 2 سال میں 5400 ارب کی ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ریکوری کی: چیئرمین نیب
  • کراچی کی سڑکوں پر ٹینکر کا خونی کھیل جاری، بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی
  • کراچی: ٹینکر اور سوزوکی میں تصادم، کمسن بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی
  • قومی اسمبلی کمیٹی برائے داخلہ میں پاکستان سیٹیزن شپ ایکٹ ترمیمی بل منظور
  • راولپنڈی‘ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور
  • راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور
  • عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور، عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا
  • پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم
  • سکھر دھرنا: کراچی چیمبر آف کامرس کا حکومت سے مذاکرات کے ذریعے قومی شاہراہ بحال کرنے کا مطالبہ
  • سکھر دھرنا، کراچی چیمبر کا حکومت سے قومی شاہراہ بحال کرنے کا مطالبہ