ویب ڈیسک: پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے  سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بارش اور  پہاڑی علاقوں پارا چنار، مالم جبہ، دیر بالا اور چترال میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ۔دیر کے شہری علاقوں میں رات گئے سے بارش اور بالائی علاقوں پر برف باری  جاری ہے۔ برفباری سے جاتی سردی لوٹ آئی۔  

سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025

دیرلوئر، لواری ٹنل ،وادی کمراٹ جہاز بانڈہ، عشیرئی درہ ،کلپانی ،شاہی بن شاہی اور وادی لڑم پرشدید برف باری جاری ہے۔ برف باری سے بالائی علاقوں کی سڑکیں بند ہیں۔ بارش اور برفباری سے ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی۔ برفباری انجوائے کرنے کے لیے لوگوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کرلیا۔

بارش سے متعدد فیڈر ٹرپ

ترجمان پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( پیسکو)  کے مطابق بارش کے باعث متعدد علاقوں میں 71 فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی متاثرہوئی۔ پشاور میں 19، بنوں میں 15، خیبر میں 17 اور ڈیرہ اسماعیل خان سرکل میں 12 فیڈرز سے بجلی کی ترسیل متاثرہوئی۔

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -منگل  25 فروری, 2025

اس کے علاؤہ دیگرسرکلز میں بھی بیشتر فیڈرز ٹرپ ہوئے ہیں۔ پیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر اختر حمید خان کی ہدایت پر فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔متعدد علاقوں کو متبادل روٹ سے بجلی فراہم کر دی گئی ہے۔

بارش کی کمی کے ساتھ ہی  بجلی کی بحالی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ پیسکو ریجن کے بقیہ فیڈرز پر معمول کے مطابق بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان پیسکو کے مطابق صارفین سے التماس ہے کہ بارش کے دوران بجلی تنصیبات سے دور رہیں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پیسکو ہیلپ لائن 118 پر مفت کال کریں۔ خراب موسم کے پیش نظر عوام سے تعاون کی اپیل ہے۔

ملٹری ٹرائل کیس: کیا ایوب خان کے دور میں بنیادی حقوق میسر تھے؟ آئینی بنچ

 
 

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: علاقوں میں بارش اور کے مطابق

پڑھیں:

پشاور: الخدمت کی جانب سے 8 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پنجاب روانہ

پشاور:

الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا وسطی و جنوبی کی جانب سے پنجاب کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے آٹھ ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان اور رضاکاروں کی تیسری ٹیم پشاور سے پنجاب کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ملتان روانہ کردی گئی۔

اس سامان میں خشک راشن پر مشتمل فوڈ و ونٹر پیکجز، کچن سیٹ، کمبل، بچوں کے ملبوسات، جوتے، روزمرہ استعمال کے برتن اور دیگر امدادی اشیاء شامل ہیں۔ پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان سے لدے ٹرک اور رضاکاروں کی ٹیم روانہ کرنے کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع، الخدمت کے صوبائی صدر خالد وقاص، جنرل سیکرٹری شاکر صدیقی، ریجنل منیجر ڈاکٹر شکیل احمد اور ضلع پشاور کے صدر ارباب عبدالحسیب نے امدادی سامان اور رضاکاروں کو پنجاب کے شہر ملتان کے لیے روانہ کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالواسع اور الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر خالد وقاص نے کہا کہ خیبرپختونخوا پر ہر مشکل وقت میں پنجاب کے عوام نے سب سے پہلے اور سب سے زیادہ تعاون کیا ہے۔ آج جب ہمارے صوبے کے شمالی اور بالائی اضلاع میں سیلاب اور کلاوڈ برسٹ کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں تو اس موقع پر بھی اہلیانِ پنجاب نے بڑھ چڑھ کر خیبرپختونخوا کے متاثرینِ سیلاب کی مدد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب جبکہ سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ پورے ملک، بالخصوص پنجاب میں جاری ہے اور اس وقت پنجاب کا 70 فیصد رقبہ سیلابی پانی کے زیر اثر ہے، اس مشکل وقت میں الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کے رضاکار اور کارکنان اہلیانِ پنجاب کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

الخدمت خیبرپختونخوا وسطی نے ملتان میں سیلاب متاثرین کے لیے ٹینٹ ویلج کا انتظام کر رکھا ہے، جبکہ گزشتہ ایک ہفتے سے الخدمت کے پی کے رضاکار پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 15 کشتیوں کے ذریعے پانی میں گھرے لوگوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب کے سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری رکھے گا اور صوبے سے رضاکاروں کی تیسری کھیپ اور آٹھ ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کا قافلہ آج ملتان روانہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے چارج سنبھال لیا
  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
  • موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب، گرم چشمہ تا چترال روڈ مختلف مقامات سے بند
  • خیبرپختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
  • پشاور: الخدمت کی جانب سے 8 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پنجاب روانہ
  • بحیرہ عرب سے درمیانی شدت کی مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش
  • دریائے راوی میں مختلف مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل
  • کراچی میں صبح سویرے ہلکی بارش، آج سے 19 ستمبر تک مختلف شہروں میں تیز بارش کا امکان
  • کراچی: مختلف مقامات سے نوعمر لڑکی سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد