مسابقتی کمیشن کا کارٹلائزیشن کی اطلاع دینے پر انعام کا اعلان سنگین مذاق ہے.شہری اور صارفین حقوق کی تنظیمیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 فروری ۔2025 )شہری اور صارفین کے حقوق کی تنظیموں نے مسابقتی کمیشن کی جانب سے اشیا اور خدمات کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے اور کارٹلائزیشن کی وجہ سے معیاری مصنوعات کی قلت پرعوام سے مددفراہم کرنے اور کارٹیلزکے بارے میں اطلاع دینے والوں کے لیے انعام کے اعلان سنگین مذاق قراردیا ہے.
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کارٹیلزکے مالکان اقتدار کے ایوانوں اور پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں مسابقتی کمیشن جرات دکھائے ‘ہرسال رمضان المبارک میں کچھ محکمے جاگتے ہیں چھوٹے کاروباریوں کے لیے پریشانیاں کھڑی کرتے ہیں اور سال بھر کے لیے بھر گہری نیند سوجاتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے ملکوں میں سب سے بڑا کارٹئیل تو خود حکومتیں ہوتی ہیں.
انہوں نے کہا کہ ملک میں شہری بجلی‘گیس اور تیل کے کارٹیلزسے سب سے زیادہ پریشان ہیں ان کارٹیلزکی وجہ سے پورے ملک میں صنعتیں‘ زراعت‘کاروبار سب کچھ تباہ ہوکر رہ گیا ہے اور ان تینوں شعبوں میں حکومتی اجارہ داری ہے‘حکومتوں یا سرکاری محکوں کی سرپرستی کے بغیرکسی بھی شعبے میں اجارہ داری قائم کرنا ممکن ہے؟ انہوں نے کہاکہ لاہور اور دیگر بڑے شہروں کی مثالیں سامنے ہیں کہ کسی ایک پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی کی روٹ پر اجارہ داری قائم کروانے کے لیے حکومتیں مقامی ٹرانسپورٹرزکی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوح کرکے ان کے لیے ان روٹس پر ٹرانسپورٹ چلانے کو غیرقانونی قراردے دیتی ہیں کیا یہ کارٹلائزیشن نہیں؟شوگر مل مالکان کو فائدہ پہنچانے کے لیے حکومتیں حدود مقررکرتی ہیں جن کے اندر کسان اپنے استعمال کے لیے بھی گڑتیار نہیں کرسکتایہ کارٹلائزیشن نہیں؟یہ صرف چند مثالیں ہے ایسی مثالیں پاکستان میں زندگی کے ہر شعبے میں نظرآتی ہیں. دوسری جانب رپورٹ کے مطابق مسابقتی کمیشن کا کہنا ہے کہ کارٹلز اس وقت تشکیل پاتے ہیں جب سپلائرز قیمتوں کو طے کرنے اور سپلائی کو کنٹرول کرنے کے لیے کوآرڈینیشن یا معاہدوں میں داخل ہوتے ہیں یہ سب غیر منصفانہ فوائد اور غیر قانونی منافع کے لیے کیا جاتا ہے جو غیر قانونی ہے صارفین کو مناسب قیمتوں پر بہتر معیار کی اشیا اور خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مسابقتی کمیشن کا اصرار ہے کہ یہ ضروری ہے کہ مارکیٹ میں موجود تمام سپلائرز قیمتوں کے تعین کے لیے ساز باز کرنے کے بجائے مناسب قیمتوں پر بہتر خدمات اور مصنوعات پیش کرکے ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کریں. مسابقتی کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ غیر منصفانہ منافع کے لیے اشیا اور خدمات کی قیمتوں یا رسد کو کنٹرول کرنے کے لیے معاہدوں یا مفاہمت میں ملوث ہونا مسابقتی ایکٹ 2010 کے تحت ایک سنگین جرم ہے سی سی پی نے عام طور پر عوام اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے تعاون کا مطالبہ کیا تاکہ اس طرح کے غیر قانونی کاروباری گٹھ جوڑ اور کارٹلز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور اس طرح کے کسی بھی عمل کی اطلاع دی جائے. کاروباری ایسوسی ایشن یا پروڈکٹ سپلائرز سے آگاہ افراد جنہوں نے قیمتوں کو طے کرنے یا سپلائی کو کنٹرول کرنے کے لیے ملی بھگت کی ہو ان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ایسی معلومات کو فوری طور پر سی سی پی میں رپورٹ کریں ایسے غیر قانونی کارٹلز کے بارے میں معلومات اور ثبوت فراہم کرنے والوں کو 2 لاکھ سے 20 لاکھ روپے تک کا انعام دیا جائے گا اطلاع دینے والے افراد کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی کمیشن نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد غیر قانونی کاروباری طریقوں کو ختم کرنے میں عوامی شرکت کو فروغ دینا ہے یہ اسکیم نہ صرف ایک قانونی راستہ فراہم کرتی ہے بلکہ عوام کو ملک کی معیشت اور ان کے معاشی حقوق کے تحفظ کا حصہ بننے کی ترغیب دیتی ہے.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مسابقتی کمیشن انہوں نے کہا حقوق کی کرنے کے کے لیے
پڑھیں:
اسلام آبادہائیکورٹ نے توہین مذہب کے الزامات پرکمیشن تشکیل دینے کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا
اسلام آبادہائیکورٹ نے توہین مذہب کے الزامات پرکمیشن تشکیل دینے کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) ہائیکورٹ نے توہین مذہب کے الزامات پر کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین اور جسٹس اعظم خان نے حکم جاری کرتے ہوئے کمیشن کی تشکیل کاجسٹس سردار اعجاز اسحاق کا فیصلہ معطل کر دیا۔راو عبدالرحیم ایڈووکیٹ نیکمیش کی تشکیل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائرکی تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے توہینِ مذہب کے مقدمات کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کی درخواستوں پر سماعت کی تھی اور درخواستیں منظور کرتے ہوئے حکومت کو کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو 30 دن میں کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا اور کہاکہ وفاقی حکومت کا تشکیل کردہ کمیشن 4 ماہ میں اپنی کارروائی مکمل کرے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمستونگ میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید مستونگ میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید اپوزیشن اتحاد کا دو روزہ آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان عمران خان کی رہائی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، بیرسٹر سیف جس دن نمبرز پورے ہو گئے، خیبرپختونخوا میں تحریک عدم اعتماد لائیں گے، گورنرفیصل کریم کنڈی بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات مل رہی ہیں، عظمی بخاری ادارے سرحدوں کی حفاظت کریں ، صوبے میں کسی آپریشن کی اجازت نہیں دینگے،گنڈا پورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم