اٹک؛موٹروے ایم ون غازی انٹرچینج پرتیز رفتار بس سلپ ہو کر نیچےجا گری،3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
اٹک(نیوز ڈیسک)موٹروے ایم ون غازی انٹرچینج پر تیز رفتار بس سلپ ہو کر نیچےجا گری،حادثے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو حکام کےمطابق حادثے میں 10 سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق 9 شدید زخمی ہوئے ہیں،اطلاع ملنےپر 3 ایمبولینسز جائےحادثہ پر پہنچ گئی،لاشوں اورزخمیوں کو تحصیل اسپتال حسن ابدال منتقل کردیا گیا۔
موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی، کیا درجہ حرارت بڑھے گا؟
کراچی:شہر قائد میں جنوب مغربی سمت سے چلنے والی سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی آگئی جبکہ بارش کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر آئندہ دو روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم مرطوب موسم کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔
شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔