بانی پی ٹی آئی عمران خان کا قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شدید غصے کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی عمران خان کا قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شدید غصے کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب عہدوں پر سفارشی لوگوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو جس عہدے پر بھی بٹھایا گیا، اس نے بیڑہ غرق کیا۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو آج سب سے زیادہ غصہ کرکٹ پر تھا۔عمران خان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ پی ٹی وی پر دیکھا، میچ ہارنے کی وجہ سے بانی نے سارا غصہ آج کرکٹ پر اتارا۔میچ ہارنے پر عمران خان کو بڑا دکھ تھا، بانی پی ٹی آئی نے کیا جب سفارشی لوگوں کو عہدوں پر بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی، محسن نقوی کو پہلے چیف منسٹر لگایا، اس نے ظلم کیا۔علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کو وزیر داخلہ لگایا، اس نے ظلم کیا، محسن نقوی کو جس عہدے پر لگایا، اس نے بیڑا غرق کیا، پاکستان میں اتنے عہدے کسی شخص کے پاس نہیں، جتنے محسن نقوی کے پاس ہیں۔عمران خان نے کہا اتنی بری کارکردگی پر عزت دار آدمی مستعفی ہوجاتا ہے لیکن محسن نقوی مستعفی نہیں ہوگا، محسن نقوی سے پوچھا جائے اس کو کرکٹ کا کیا تجربہ ہے۔
عمران خان نے کہا میرے متعلق صرف پارٹی کے عہدیدار بات کریں، غلط فہمیاں پیدا کرنے کے لیے خبر نکالی گئی کہ بانی پی ٹی آئی بے ہوش کر گر پڑے۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس بات پر ہنسے ہیں، ان کی صحت بلکل ٹھیک ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ شکر ہے بانی کی ہفتہ والے دن اپنے بچوں سے بات ہوئی تھی، ہم نے بچوں سے بات کی تو ہمیں تسلی ہوئی بانی ٹھیک ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قاسم خان سوری ملک سے باہر ہیں، ان کو کیا پتا، ذرائع سے خبریں چلانا اور بالمشافہ ملاقات میں بہت فرق ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کارکردگی پر
پڑھیں:
ان لینڈ ریونیو آفیسر عمران غوری کی گاڑی کو حادثہ، شدید زخمی
سٹی42: ان لینڈ ریونیو آفیسر عمران غوری کی گاڑی قینچی پل کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ عمران غوری کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں عمران غوری کا پاؤں فریکچر ہو گیا ہے جبکہ بازو اور سر پر بھی گہری چوٹیں آئی ہیں۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
حادثے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں.