UrduPoint:
2025-07-25@00:49:43 GMT

بے لوث خدمت کے 25 سال: گورنر ہاؤس لاہور میں آگاہی سیمینار

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

بے لوث خدمت کے 25 سال: گورنر ہاؤس لاہور میں آگاہی سیمینار

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 فروری2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان کا عدالتی نظام دنیا میں نظامِ انصاف کے آخری نمبروں پر پے۔ یہاں ایک مقدمہ میں پوری ایک نسل ختم ہو جاتی ہے۔ وہ آج وفاقی ٹیکس محتسب کی 25 سالہ خدمات کے سلسلے میں گورنر ہاؤس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں وفاقی ٹیکس محتسب کا نظام اس خلاء کو احسن طریقے سے پورا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا یہ نہایت خوش آئند بات ہے ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے میانوالی اور سکھر جیسے دور افتادہ علاقوں میں بھی دفاتر قائم کئے ہیں۔ انہوں نے اپنے علاقے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ 1984 سے ٹیکس ادا کر رہے ہیں لیکن جب بھی ان کے علاقے میں ایف بی آر کا ایک نوٹس بھی ا جائے تو تھرتھلی مچ جاتی ہے اور کئی دن اسے دور کرنے میں لگ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا ہے کہ انتہائی معمولی کیسوں میں بھی ریفنڈ روک لئے گئے اور ایک تین ہزار روپے کے ریفنڈ میں رکاوٹ ڈالنے پر صدر مملکت نے بھی معذرت کی
گورنر پنجاب نے ایف ٹی او کے فیصلوں کی توثیق کے حوالے سے صدر آصف علی زرداری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت نے انصاف کی فوری فراہمی کے لیے ایف ٹی او کے ادارے کو مستحکم کیا ہے۔


 وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) کی جانب سے ٹیکس دہندگان کی شکایات کے ازالے اور بے لوث و انتھک محنت کی سلور جوبلی کے موقع پر گورنر ہاؤس لاہور میں ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔  تقریب کی صدارت عزت مآب، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کی۔
 سیمینار میں ایوان ہائے صنعت و تجارت، ٹیکس بار ایسوسی ایشنوں، ہائی کورٹ و ڈسٹرکٹ بارز سمیت دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

تقریب کی ایک اور اہم بات آنریبل ایف ٹی او، ڈاکٹر آصف محمود جاہ (ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز) کی طرف سے گورنر پنجاب کو ایف ٹی او کی سالانہ رپورٹ برائے 2024 پیش کرنا تھی۔
 اپنے خطاب میں عزت مآب، ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے گزشتہ تین سالوں میں ادارے کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ٹیکس دہندگان کی شکایات کے ازالے اور ٹیکس کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے بتایا کہ 2021ء میں وفاقی ٹیکس محتسب کا چارج سنبھالتے وقت شکایات کی تعداد 2,816 تھی۔  تاہم، 2024 تک، ریکارڈ تعداد میں 13,506 شکایات درج کی گئیں جن میں سے 12,914 کو کامیابی سے حل کیا گیا۔  ایف ٹی او کے 94.

7 فیصد فیصلوں پر عملدرآمد کی شرح بھی ایک اور سنگ میل ہے۔ ان سفارشات کے نتیجے میں ٹیکس دہندگان کو ان کے 22.79 بلین روپے واپس ہوئے۔

تیسرا اہم سنگِ میل شکایات کو نمٹانے کے اوسط دورانیہ کو تقریباً نصف کرنا ہے۔ 65 دن کی طے شدہ مدت کی بجائے مجموعی طور پر صرف 34.11 دن میں شکایات کو نمٹایا گیا۔
 ایف ٹی او نے اجتماعی مفاد کے پیش نظر زیادہ تعداد میں از خود نوٹسز لیے۔ پچھلے سالوں کے مقابلے میں زیادہ آگاہی اجلاس منعقد کئے گئے۔  شکایات کے چند گھنٹوں سے لے کر چند دنوں میں ازالے کیلئے ایف ٹی او آرڈیننس کی شق 33 کے تحت 1,705 معاملات کو غیر رسمی طور پر حل کیا گیا۔

  مزید برآں، ملک بھر میں کل 270 آگاہی اجلاس منعقد کئے گئے۔ ایف ٹی او نے آسان آور غیر رسمی طریقہ کار کے ذریعے پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں کے ٹیکس دہندگان کی شکایات کے ازالے پر خصوصی توجہ دی۔
 انفرادی شکایات کے علاوہ، ایف ٹی او نے انتظامی مسائل کی خامیوں کی نشاندہی پر مسلسل توجہ مرکوز رکھی۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے وفاقی ٹیکس محتسب ٹیکس دہندگان گورنر پنجاب شکایات کے ایف ٹی او انہوں نے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

حماد اظہر کے والد سینئر سیاستدان میاں اظہر انتقال  کرگئے، نماز جنازہ آج قذافی سٹیڈیم میں ہوگی

لاہور(نوائے وقت رپورٹ) سینئر سیاست دان میاں اظہر انتقال کر گئے۔ میاں اظہر سابق گورنر پنجاب اور لاہور کے حلقہ 129 سے رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے والد تھے، میاں اظہر مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔کارکن کی حیثیت سے اپنا سیاسی کیرئیر شروع کرنے والے زیرک سیاستدان میاں محمد اظہر1987  سے 1991  تک لاہور میئر رہے جبکہ1990 سے 1992  تک گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔اْن کی عملی سیاسی زندگی کی ابتدائی وابستگی مسلم لیگ ن کے ساتھ تھی بعد میں نوازشریف کی جلا وطنی کے دوران ق لیگ میں شامل ہو گئے۔ان کی نماز جنازہ آج بروز بدھ دوپہر 1.30 بجے قذافی سٹیڈیم لاہور کے باہر والے گرائونڈ میں ادا کی جائے گی

متعلقہ مضامین

  • جنگلی حیات کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم جاری
  • لاہور، سینیئر سیاستدان، سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
  • لاہور، سینئر سیاستدان، سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی
  • فتح جنگ میں غیر معیاری خوراک اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
  • سینئر سیاست دان میاں اظہر کا انتقال، نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی
  • حماد اظہر کے والد سینئر سیاستدان میاں اظہر انتقال  کرگئے، نماز جنازہ آج قذافی سٹیڈیم میں ہوگی
  • سینئر سیاست دان اور ممبر قومی اسمبلی میاں اظہر لاہور میں انتقال کر گئے
  • سابق گورنر میاں اظہر فوت ہوگئے
  • سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال کر گئے
  • حماد اظہر کے والد، سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال کرگئے