ناجائز حکومت آئین کے نام سے گھبراتی ہے، کل اسلام آباد میں قومی کانفرنس ہر صورت ہوگی، اپوزیشن اتحاد
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
اپوزیشن اتحاد نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت ناجائز حکومت ہے جو آئین کے نام سے گھبراتی ہے، ہم اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کررہے ہیں، کل اسلام آباد میں قومی کانفرنس ہر صورت ہوگی۔
اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پشتونخواہ میپ کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہاکہ ہم ان قوتوں کے باغی ہیں جو ملک کو کرپشن اور مار دھاڑ سے چلاتے ہیں، ہم گلی گلی میں ان ناجائز حکمرانوں کا احتساب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں باقاعدہ اپوزیشن اتحاد کی تیاریاں، پہلے مرحلے پر کیا ہوا، مزید کیا ہونے جارہا ہے؟
انہوں نے کہاکہ ہم اس ناجائز اسمبلی کو نہیں مانتے، اگر یہی انداز جاری رہا تو اپنی اسمبلی لگائیں گے۔
سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہمارا مقصد ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں جو حکومت قائم ہے یہ عوام کی نمائندہ نہیں، جعلی حکمران آئین کے نام سے گھبراتے ہیں۔ ہم آئین و قانون کی بالادستی کی جدوجہد کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کررہے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حکمران عوام کی رائے سے گھبراتے ہیں، کل کی کانفرنس میں آئین اور معیشت پر بات ہوگی۔
اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ کل کی کانفرنس ہر حال میں ہوگی، ہمارے بڑوں نے یہ ملک حاصل کیا تھا اور اب انہی کی اولادیں اسے محفوظ کریں گی۔
انہوں نے کہاکہ جمہور اور انسانی حقوق کے لیے اٹھنے والوں کو بند نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت سہمی ہوئی ہے۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہاکہ ہم پاکستان میں انسانی قوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائیں گے، حکومت ڈری اور سہمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی یا اپوزیشن اتحاد میں شمولیت سے انکار کردیا
اس موقع پر ناصر شیرازی نے کہاکہ کل آئین و قانون کو ماننے والی قوتیں اسلام آباد میں جمع ہوں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئین و قانون کی بالادستی اپوزیشن اتحاد اسلام آباد اجلاس اسمبلی جدوجہد سلمان اکرم راجا شاہد خاقان عباسی قومی کانفرنس محمود اچکزئی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئین و قانون کی بالادستی اپوزیشن اتحاد اسلام ا باد اجلاس اسمبلی سلمان اکرم راجا شاہد خاقان عباسی قومی کانفرنس محمود اچکزئی وی نیوز اسلام ا باد میں اپوزیشن اتحاد نے کہاکہ ہم
پڑھیں:
’پانی چوری نامنظور‘، سینیٹ میں وزیر قانون کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے نعرے، پی پی کا واک آؤٹ
سینیٹ اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا ہے، اور ’پانی چوری نامنظور‘ کے نعرے لگائے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اپوزیشن ارکان اعظم نذیر تارڑ پانی چوری نامنظور سینیٹ اجلاس نعرے بازی واک آؤٹ وزیر قانون وی نیوز