افغانستان میں شدید بارش اور ژالہ باری سے 29 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
افغانستان(نیوز ڈیسک)افغانستان کے دو صوبوں میں شدید بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے 29 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مغربی صوبہ فراہ میں 21 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔ یہ افراد دو خاندانوں کے رکن تھے جو پکنک کے لیے گئے تھے۔ جنوبی صوبہ قندھار میں آٹھ افراد، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں، شدید بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر جاں بحق ہوئے۔
قندھار کی مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے بیان کے مطابق چار خواتین جو کپڑے دھونے میں مصروف تھیں، سیلابی پانی میں بہہ گئیں جن میں سے صرف ایک خاتون زندہ بچ سکی۔ مزید برآں، ایک بچہ ڈوب گیا جبکہ ایک خاندان پر چھت گرنے سے ایک خاتون اور تین بچے ہلاک ہوگئے۔افغانستان جو دہائیوں کی جنگ کے بعد دنیا کے غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شدید موسمی حالات کا سامنا کر رہا ہے۔
یہ ملک موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔ خشک سالی، سیلاب، زمین کی خرابی اور زرعی پیداوار میں کمی یہاں کے اہم مسائل ہیں۔گزشتہ سال مئی میں اچانک سیلابوں نے سیکڑوں افراد کی جانیں لیں اور وسیع زرعی اراضی کو نقصان پہنچایا جہاں 80 فیصد آبادی کا انحصار زراعت پر ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی: ٹینکر اور سوزوکی میں تصادم، کمسن بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی
کراچی میں واٹر ٹینکر اور سوزوکی میں تصادم کے نتیجے میں ایک بچے جاں بحق جب کہ خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ گلشن حدید الجنت شادی ہال کے قریب پیش آیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جب کہ خواتین سمیت خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
چھیپا ذرائع کا کہنا تھا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کی شناخت کرلی گئی، حادثے میں جاں بحق بچے کی عمر ڈیڑھ سال تھی، شناخت ساحل ولد نعیم کے نام سے ہوئی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں 30 سالہ آصف، 17 سالہ بختاور، 26 سالہ ارم شامل، کراچی: 50 سالہ عزیزا، 50 سالہ کمالہ نامی خواتین بھی اسپتال منتقل کردی گئیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ 35 سالہ سکینہ اور22 سالہ نعیمہ بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔
پولیس نے کہا کہ سوزوکی اور واٹر ٹینکر کو ٹینکر ڈرائیور سمیت تحویل میں لے لیا ہے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔