پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ کے موقع پر خصوصی دستاویزی فلم "نگہ دار" جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
درنایاب: پاک بحریہ نےمشق سی گارڈ کے موقع پر خصوصی دستاویزی فلم "نگہ دار" جاری کردی۔
دستاویزی فلم میں میری ٹائم سیکٹر سےمتعلقہ قومی اداروں میں ہم آہنگی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، میری ٹائم سے متعلقہ قومی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کا آغاز 2013 میں جے ایم آئی سی سی سے ہوا۔
جے ایم آئی سی سی سمندر میں روایتی و غیر روایتی خطرات کا تدارک کرنیوالی ایجنسیوں میں معلومات کی ترسیل کا ذریعہ، قومی اداروں میں ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے کیلئے پاک بحریہ نے 2024 میں مشق سی گارڈ کا آغاز کیا
مشق سرکاری و پرائیویٹ سیکٹر میں شامل اداروں کی جے ایم آئی سی سی پر بڑھتے اعتماد کی گواہی ہے۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی، سڑکوں پر موت کا رقص جاری، ٹریلر کی زد میں آ کر پاک بحریہ کا اہلکار جان بحق
کراچی:کراچی کے علاقے ملیر سٹی گلشن قادری میں ٹریلر کی زد میں آ کر ایک موٹرسائیکل سوار جان بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب 30 سالہ ذیشان نامی شخص اپنی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریلر نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔
ایدھی حکام کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص پاک بحریہ کا اہلکار تھا۔
پولیس اور ایمرجنسی حکام نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتا چلایا جا سکے۔ ابتدائی طور پر یہ بتایا جا رہا ہے کہ ٹریلر کا ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہوگیا ہے، اور پولیس اس کی تلاش میں ہے۔