اسلام آباد:

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کے لیے نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت آج کرے گا۔

منظوری کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

مزید پڑھیں؛ کراچی کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی کا امکان

کے الیکٹرک نے کمی کی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کر رکھی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی دسمبر 2024 کے ایف سی اے کی مد میں متوقع ہے۔

نیپرا اتھارٹی درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی

کراچی:

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی کا سلسلہ جاری اور دوسرے روز بھی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونا 2300 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 700 روپے کا ہو گیا اور اس طرح جمعرات اور جمعہ کے دوران دوروز میں فی تولہ سونے کے بھاﺅ مجموعی طور پر8200 روپے گھٹ گئے ہیں۔

اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 1972روپے کی کمی ہوئی اور 10گرام سونا 3 لاکھ5 ہزار 812 روپے کا ہو گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت فی اونس 23ڈالر کم ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس 3340 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کے بھاﺅمیں بھی کمی آئی اور 34روپے کی کمی کے بعد فی تولہ چاندی 4023 روپے ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • ناکارہ پاور پلانٹس کا ملبہ 46.73 ارب میں فروخت، قیمت اسٹیٹ بینک ماہرین نے مقرر کی
  • سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی
  • نیپرا نے جو ریٹ کے الیکٹرک کیلئے منظور کیا ہے، وہ جائز نہیں، وفاقی وزیر اویس لغاری کا اعتراف
  • ملکی تاریخ میں پہلی بار  ’’فری انرجی مارکیٹ پالیسی‘‘کے نفاذکااعلان
  • میٹا کا بچوں اور نوجوانوں کے تحفظ کیلیے نئے حفاظتی اقدامات کا اعلان
  • حکومتی یوٹرن، گرڈ کی کمزوریوں سے صاف توانائی منتقلی مشکلات کا شکار
  • سوتیلی ماں سے بڑھ کر ظالم
  • غریب بجلی صارفین کو سبسڈی کی مد میں نقد رقم دینے کا فیصلہ
  • 26 نومبر احتجاج کے مقدمات جلد سماعت کیلیے مقرر، ججز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں
  • آڈٹ رپورٹ ابتدائی مرحلے میں ہے، مکمل جانچ باقی ہے، پاور ڈویژن کا مؤقف