اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 فروری 2025ء) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع سندھو درگ مالوان میں پولیس نے ایک مسلم خاندان سے تعلق رکھنے والے 15 سالہ لڑکے اور اس کے والدین کو محض اس شکایت پر گرفتار کر لیا، کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی میچ کے دوران ان کے گھر سے مبینہ طور پر "پاکستان زندہ باد" کا نعرہ لگانے کی آواز آئی تھی۔

ریاستی حکام نے مسلم خاندان کی کباڑی کی دوکان کو بھی فوری طور پر بلڈوزر سے مسمار کر دیا اور اس کے بعد پولیس حکام نے ایک بیان میں کہا انہیں ایک شکایت موصول ہوئی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ مذکورہ لڑکے نے گزشتہ اتوار کو پاکستان بھارت کرکٹ میچ کے دوران "ملک مخالف" نعرے لگائے تھے اور اسی پر کارروائی کرتے ہوئے دوکان کو منہدم کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

کرکٹ: کوہلی کی شاندار سنچری، بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا

پولیس نے کیا کہا؟

ضلع سندھو درگ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سوربھ اگروال نے بتایا کہ جب کرکٹ میچ جاری تھا، تو اسی دوران ایک شخص رات کو ساڑھے نو بجے کے آس پاس مذکورہ خاندان کے گھر کے پاس گزر رہا تھا اور اسی نے الزام لگایا ہے کہ اس نے لڑکے کو "ملک مخالف" نعرے لگاتے ہوئے سنا۔

پولیس کے مطابق اس شخص نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے کہ اسی مذکورہ خاندان کے ایک 15 سالہ بیٹے نے چیمپیئنز ٹرافی میچ کے دوران "پاکستان زندہ باد" کا نعرہ لگایا تھا، جس پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔

چمپئینز ٹرافی: ’پاکستان کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں‘

پولیس نے منگل کے روز بتایا کہ انہوں نے مالوان کے ہادی گاؤں کے سچن سندیپ ورادکر کی شکایت پر پیر کے روز مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ والدین اور نابالغ کے خلاف درج کیا گیا ہے اور ان کی شناخت کتب اللہ خان (38)، عائشہ خان (35) اور ان کے بیٹے کے طور پر کی گئی ہے۔

بھارت کے معروف اخبار دی ہندو نے علاقے کے ایک پولیس افسر کے حوالے سے اطلاع دی ہے، جس نے اخبار کو بتایا کہ لڑکے کو حراست میں لیا گیا تھا، جسے چھوڑ دیا گیا اور "ہم نے بڑوں کو گرفتار کیا ہے نابالغ لڑکے کو نہیں۔

" اخبار کے مطابق نابالغ لڑکے نے مبینہ طور پر "افغانستان زندہ باد"، "بھارت گیا بھاڑ میں" جیسے نعرے لگائے تھے۔

پاکستان اور بھارت کے کرکٹ میچوں کے چند متنازع لمحات

پولیس میں درج شکایت کے مطابق لڑکوں کا ایک گروپ پاکستان پر بھارت کی جیت کا جشن منا رہا تھا اور تبھی ان میں سے ایک نے مبینہ طور پر بھارت مخالف نعرے لگائے، جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔

عام طور پر اس طرح کے واقعات کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتے ہیں، تاہم اب تک اس واقعے کی ویڈیوز یا دیگر شواہد عوامی ڈومین میں دستیاب نہیں ہیں۔

دہلی میں جناح کا بنگلہ: ہندو تاجر نے خرید کر گنگا جل سے دھلوایا تھا

حقوق کے علم برداروں کی نکتہ چینی

اس دوران انسانی حقوق کے لیے سرگرم متعدد شخصیات نے پولیس کی اس کارروائی پر نکتہ چینی کی ہے۔

معروف سماجی کارکن اپوروا آنند نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، "ایک راہگیر پاکستان زندہ باد سنتا ہے اور پھر والدین کے ساتھ لڑکے کو گرفتار کر کے اس کی دکان مسمار کر دی جاتی ہے۔ اس پر ایک وزیر خوش ہو جاتے ہیں: اسے پڑھ کر اب پرسکون نہیں رہا جا سکتا، یا تو پھر آپ نے انسانیت ترک کر دی ہے۔"

ایک اور صارف کرشنا نے اس پر سوال اٹھایا کہ پڑوسیوں نے سنا، تو آخر اس کا ثبوت کیا ہے؟

داخلی سیاست پر مبنی بھارتی خارجہ پالیسی ایک بڑی کمزوری ہے

انہوں نے لکھا، "نئے بھارت میں اگر آپ کو گھر کے اندر بھی بات کرنی پڑے تو بہت دھیمی آواز میں کریں۔

تمام کھڑکیاں اور دروازے بند کر دیں۔ آپ نہیں جانتے کہ پڑوسی کیا سن سکتا ہے، شکایت کر سکتا ہے، پولیس آپ کو گرفتار کر سکتی ہے، میونسپل کارپوریشن آپ پر بلڈوزر چلا سکتی ہے۔ کسی پر بھی بھروسہ نہ کریں۔"

اس دوران سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے وہ ویڈیو شیئر کی ہیں، جس میں میچ کے دوران وراٹ کوہلی کی سنچری کا جشن پاکستان میں مداحوں کو مناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ادھر ایک ہندو رہنما اور ریاستی وزیر نیلیش رانے نے پولیس کی اس کارروائی کی یہ کہہ کر تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ہی سول اداروں کو مسلم خاندان کے خلاف کارروائی کرنے کو کہا تھا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین فوجی تعاون پر بھارت کو گہری تشویش

انہوں نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا کہ ملزم کا کہنا ہے کہ وہ اتر پردیش سے ہیں، لیکن وہ کوئی پتہ نہیں دے رہے ہیں۔ "وہ 10 سال پہلے مالوان آئے تھے۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ مالوان کیوں اور کیسے آئے۔"

اس دوران اطلاعات کے مطابق مقامی وکلاء نے ملزمان کے مقدمے کی پیروی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میچ کے دوران سوشل میڈیا کے مطابق انہوں نے لڑکے کو اور اس

پڑھیں:

کراچی میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر سب سے زیادہ ای چالان جاری

کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں تیز ہو گئیں۔ صرف 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک پولیس نے مزید 5 ہزار 791 الیکٹرانک چالان جاری کیے، جس کے بعد گزشتہ چار دنوں میں مجموعی طور پر 18 ہزار 733 ای چالانز کا ہدف عبور کر لیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق بدھ کی شب 12 بجے سے جمعرات کی شب 12 بجے تک سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کیے گئے، جن کی تعداد 3 ہزار 546 رہی۔ اس کے بعد بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 1 ہزار 555، ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 325، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر 166 اور اوور اسپیڈنگ پر 65 چالان جاری کیے گئے۔
اس کے علاوہ کالے شیشے لگانے پر 40، نو پارکنگ پر 19، رانگ وے پر 13، اوور لوڈنگ پر 9 اور بے جا لوڈنگ پر 6 ڈرائیوروں کو چالان کیا گیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ای چالان کا یہ نظام شہریوں میں قوانین کی پاسداری کو فروغ دینے اور سڑکوں پر مؤثر نگرانی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی تعاون سے اس نظام کو مزید بہتر اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر ہو اور حادثات میں واضح کمی لائی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • سوڈان کی قیامت خیز جنگ سے فرار کے دوران خاندان بچھڑ گئے، بچے والدین کے سامنے قتل
  • اسلام آباد میں نشے میں مست نوجوان کی بدتمیزی، پولیس پر تشدد کے بعد گرفتار
  • اسلام آباد؛ شراب کے نشے میں دھت نوجوان کی ہلڑ بازی و پولیس اہلکاروں پر تشدد، ملزم گرفتار
  • بھارت: آندھرا پردیش کے مندر میں بھگدڑ، 9 افراد ہلاک، 18 زخمی
  • ’را‘ ایجنٹ کی گرفتاری: بھارت کی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم ناکام
  • کراچی؛ مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • ’کھودا پہاڑ نکلا تابنا‘، اٹلی کی سبز ممی کا معمہ حل ہوگیا!
  • کراچی میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر سب سے زیادہ ای چالان جاری
  • سنگجانی جلسہ کیس، زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • بینک بھارت کا مگر وائی فائی کا نام ’پاکستان زندہ باد‘؛ مودی سرکار میں کھلبلی مچ گئی