تائیوان کی علیحدگی پسندوں کے اشتعال انگیز اقدامات پر سختی سے ضرب لگانا ضروری ہے، وانگ حو نینگ
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
تائیوان کی علیحدگی پسندوں کے اشتعال انگیز اقدامات پر سختی سے ضرب لگانا ضروری ہے، وانگ حو نینگ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ: 2025 تائیوان ورک کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ بدھ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ حو نینگ نے کانفرنس میں شرکت کی اور تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تائیوان امور کے حوالے سے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کے اہم بیانات اور نئے دور میں پارٹی کی تائیوان کے مسئلے کو حل کرنے کی مجموعی حکمت عملی پر عمل درآمد کرتے ہوئے مادر وطن کی وحدت کے عظیم نصب العین کو غیر متزلزل طور پر آگے بڑھانا ہوگا۔
وانگ حو نینگ نے کہا کہ ایک چین کے اصول اور ‘سنہ92 کے اتفاق رائے پر عمل پیرا رہتے ہوئے تائیوان کے ہم وطنوں کو متحد کرنا ہوگا۔جزیرہ تائیوان پر محب وطن اتحاد کی قوتوں کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے “تائیوان کی علیحدگی”پسندوں کے اشتعال انگیز اقدامات پر سختی سے ضرب لگانا اور مادر وطن کی وحدت کے عمومی رجحان کو تشکیل دینا ضروری ہے۔یہ ضروری ہے کہ آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو فروغ دیا جائے،
مین لینڈ میں تائیوان کے تاجروں اور کاروباری اداروں کی ترقی کی حمایت کی جائے، آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان انضمام اور ترقی کو فروغ دیتے ہوئے تائیوان کے ہم وطنوں کے ساتھ چینی طرز کی جدیدکاری کے مواقع اور ثمرات کا اشتراک کیا جائے.
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وانگ حو نینگ تائیوان کے ضروری ہے سختی سے
پڑھیں:
دہشتگردی کیخلاف تعاون کووسعت دیناناگزیرہے،فیلڈمارشل عاصم منیر،چینی وزیرخارجہ سے اہم ملاقات
دہشتگردی کیخلاف تعاون کووسعت دیناناگزیرہے۔فیلڈمارشل سیدعاصم منیرنے یہ بات چینی وزیرخارجہ وانگ یی سے ملاقات کے دوران کہی۔فیلڈمارشل سیدعاصم منیر اس وقت دورہ چین پر ہیں۔ چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیجنگ پہنچنے پران کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔ملاقات میں چین نے ہرقسم کی دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کیلیے مضبوط حمایت کا اعادہ کیا۔چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے امید ظاہرکی کہ پاک فوج پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنائے گی۔فیلڈمارشل سیدعاصم منیر نے کہاکہ پاکستان کے چین کے ساتھ دوستانہ تعاون کومزیدمضبوط بناناچاہتےہیں۔ان کاکہناتھاکہ پاکستانی معاشرے کوچین کی وسیع حمایت حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ چینی شہریوں، کاروباری اداروں اورمنصوبوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتے رہیں گے۔