بلدیاتی انتخابات کے لیے جلد قانون سازی کی جائے، الیکشن کمیشن کی پنجاب حکومت کو ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے جلد قانونی سازی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے ریمارکس دیے کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن وفاق اور صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا پابند ہے، بروقت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبوں کی ذمہ داری ہے تاہم بدقسمتی ہے کہ کوئی بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار نہیں ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم جب بھی بلدیاتی الیکشن کی تیاری کرتے ہیں صوبائی حکومتیں قوانین میں تبدیلیاں کردیتی ہیں، جس سے الیکشن کمیشن کو سارا کام دوبارہ شروع کرنا پڑتا ہے، صوبائی حکومتوں نے مختلف اوقات میں 5 مرتبہ بلدیاتی الیکشن قوانین میں ترامیم کیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب حکومت قانون سازی کا عمل جلد مکمل کرے تاکہ بلدیاتی انتخابات کا فوری انعقاد یقینی بنایا جاسکے، 3 صوبوں، کنٹونمنٹس میں انتہائی جہدوجہد کے بعد بلدیاتی انتخابات کروانے میں کامیاب ہوئے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن
پڑھیں:
پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کی ذمہ داری پوری کرے: چیف الیکشن کمشنر
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ذمہ داری پوری کی جائے۔پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔جس دوران چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کی ذمہ داری پوری کرے اور حلقہ بندی کے لیے ضروری رولز، ڈیٹا اور نقشے مہیا کیے جائیں۔جس پر چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز کا ڈرافٹ 15 نومبر تک الیکشن کمیشن کو بھیج دیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق درجہ بندی کے نوٹیفکیشن 22 دسمبر ، یو سیز کی تعداد کے نوٹیفکیشن 31 دسمبر اور ہر ٹاؤن، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی اور تحصیل کونسل کے نقشے 10 جنوری تک مہیا کر دیے جائیں گے۔