انسداد دہشتگردی عدالت نے سیکریٹری داخلہ سے کراچی کے تھانوں کی فہرست طلب کرلی
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
انسداد دہشتگردی عدالتوں کے منتظم جج نے کراچی ڈویژن کے نوٹیفائیڈ پولیس تھانوں کی فہرست طلب کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: ’سندھ پولیس سے بچایا جائے ورنہ ہم کراچی چھوڑ دیں گے‘، چینی سرمایہ کار حفاظت کے لیے عدالت پہنچ گئے
جج نے سیکریٹری داخلہ سندھ کو بھیجے گئے مکتوب میں کہا کہ کراچی ڈویژن کے مصدقہ تھانوں کی کوئی نوٹیفائی فہرست موجود نہیں ہے لہٰذا منتظم عدالت اور کراچی ڈویژن کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کو نوٹیفائی فہرست فراہم کی جائے۔
مزید پڑھیے: انسداد دہشتگردی میں پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے، ترجمان چینی وزارت خارجہ
سی ٹی ڈی ،ایس آئی یو، سی آئی اے اور اے وی سی سی اپنی جگہوں پر مقامات درج کررہے جو متعلقہ تھانوں سے باہر ہیں لہٰذا اگر کسی پولیس اسٹیشن کو اس حوالے سے نوٹیفائی کیا گیا ہے تو اس کی فہرست پیش کی جائے۔
عدالت نے کہا کہ تھانوں کی فہرست اور گزٹ نوٹیفکیشن جتنی جلد ممکن ہو پیش کیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انسداد دہشتگردی عدالت کراچی تھانوں کی فہرست منتظم جج.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انسداد دہشتگردی عدالت انسداد دہشتگردی عدالت تھانوں کی فہرست
پڑھیں:
عید پر دہشتگردی کا منصوبہ بنانے والے 3 دہشتگرد گرفتار، سی ٹی ڈی
فائل فوٹولاہور میں کارروائی کرتے ہوئے کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد عید پر دہشت گردی کرنا چاہتے تھے، گرفتار دہشت گردوں میں اعظم، امجد اور منظور شامل ہیں۔
گرفتار دہشتگردوں نے راجستھان اور سری نگر میں را کے ایجنٹوں سے ملنے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار دہشت گرد بھارتی ایجنسی کو اہم مقامات کے نقشے بھیجنے میں بھی ملوث ہیں۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔