کے پی میں مبینہ کرپشن اور وزرا کی کارکردگی، عمران خان کی مئی تک رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
کے پی میں مبینہ کرپشن اور وزرا کی کارکردگی، عمران خان کی مئی تک رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خیبرپختونخوا میں مبینہ کرپشن اور وزرا کی کارکردگی پر احتساب کمیٹی کو مئی تک رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت کردی۔عمران خان کی ہدایت کے بعد پارٹی کی احتساب کمیٹی نے صوبائی کابینہ کے وزرا کو طلب کرنا شروع کردیا ہے۔
احتساب کمیٹی کے رکن قاضی انور ایڈووکیٹ نے گفتگو میں کہا کہ تمام وزرا،مشیر اور معاونین کمیٹی کے سامنے اپنی رپورٹس رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز اور ان کیاستعمال سے متعلق معلومات دیں گے، یہ عمل مکمل کرکے مئی کے پہلے ہفتے میں رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو دی جائیگی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
کوئٹہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی حکومت بلوچستان کی درخواست مسترد
اعلامیہ میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ صوبائی حکومت کی درخواست پر غور کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہی ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے التواء کی بلوچستان حکومت کی درخواست مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق معاملے پر غور کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔ مزید برآں، الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت بلوچستان کو ہدایت کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، تاکہ انتخابی عمل شفاف، منصفانہ اور پرامن ماحول میں مکمل ہو سکے۔