اویس لغاری سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، توانائی سیکٹر میں تعاون پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آ باد میں برطانوی ہائی کمشنر نے وفاقی وزیر برائے پاور اویس لغاری سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے توانائی سیکٹر میں حکومتی اقدامات اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے ہائی کمشنر کو پاور سیکٹر میں اصلاحات اور پیشرفت سے آگاہ کیا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی کے نرخوں میں کمی کی گئی ہے جو صارفین کے لئے ریلیف کا باعث ہے۔اویس لغاری نے کہا کہ گزشتہ سال ملک کی مجموعی بجلی پیداوار کا 55 فیصد متبادل ذرائع سے حاصل کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اگلے 10 سال تک درآمدی ایندھن سے کوئی نیا پاور پلانٹ نہیں لگایا جائے گا جو ماحول دوست اور پائیدار توانائی کی طرف حکومتی عزم کا ثبوت ہے۔
وفاقی وزیر نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کی حکومتی اصلاحات کی تعریف کی اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
افغان بیٹر ابراہیم زدران کا چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارنامہ
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ہائی کمشنر وفاقی وزیر
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔