آئی پی پیز کا جلد ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا :سیکرٹری پاور
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور کے اجلاس میں سیکرٹری پاور نے کہا کہ آئی پی پیز پر مذاکرات میں کوئی دباونہیں تھا، آئی پی پیز کی طرف سے معاہدوں کی خلاف ورزی دکھائی گئی۔
روز نامہ جنگ کے مطابق قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آئی پی پیز سے معاہدوں کا ابھی تک ریلیف کیوں نہیں آرہا؟ جس پر سیکرٹری پاور نے کہا کہ ابھی تو دو ماہ ہوئے ہیں ان کا ریلیف آنا شروع ہو جائے گا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کیا آئی پی پیز پر دباوکی بات درست ہے، سیکرٹری پاور نے کہا کہ آئی پی پیز پر مذاکرات میں کوئی دباونہیں تھا، ہم نے سب آئی پی پیز کو بلایا، آئی پی پیز کو بتایا کہ بات چیت سے معاملات حل کرلیں یا پھر فارنزک آڈٹ ہوگا۔
سیکرٹری پاور نے کہا کہ ایک دو آئی پی پیز نے معاملات لندن ثالثی عدالت میں جا کر حل کرنے کی بات کی، حکومت نے ثالثی عدالت جانے سے متعلق اتفاق نہیں کیا، اسی معاملے پر آج وزیر پاور کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوب میں ایک ہزار میگاواٹ تک بیٹری سٹوریج منصوبہ لگائیں گے، منصوبے کا مقصد ونڈ انرجی کی سٹوریج سے گرڈ کو استحکام دینا ہے، منصوبے کیلئے ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، اسلامی ترقیاتی بینک سے بات ہو رہی ہے، اس منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 50 کروڑ ڈالر ہے۔
6 ماہ قبل گووندا اور سنیتا میں اختلافات ہوگئے تھے ، فیملی وکیل نے حقیقت بتا دی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: آئی پی پیز
پڑھیں:
خیبرپختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سکیورٹی اور گورننس کے معاملات میں بہتری لائے؛ رانا ثناءاللہ
ویب ڈیسک : وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو صوبے کے عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر پالیسیاں مرتب کرنی چاہئیں تاکہ ترقی اور استحکام کا عمل آگے بڑھ سکے۔
رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا کے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ ذاتی مفادات کی سیاست سے بالا تر ہو کر قومی مفاد میں کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سکیورٹی اور گورننس کے معاملات میں بہتری لائے اور عوام کو بہتر طرزِ حکمرانی فراہم کرے۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
رانا ثناءاللہ نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے ریاست اپنے تمام دستیاب وسائل استعمال کر رہی ہے تاکہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔