فخرزمان نے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی،تفصیلی گفتگو سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
فخرزمان نے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی،تفصیلی گفتگو سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز )قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز فخر زمان نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، میں تینوں فارمیٹ کھیلنا چاہتا ہوں اور ایک ماہ میں انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوجائے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انٹرویو میں گفتگو کے دوران اوپننگ بلے باز فخر زمان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران درد سے مجھے اندازہ ہوگیا تھا، اس میچ کے بعد چیمپئنز ٹرافی میں میرا سفر تمام ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر اس میچ میں اوپن کرتا تو شاید نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا کیوں کہ بڑے ہدف کے تعاقب میں شروع کے 10 اوورز میں اوپنرز کا بہت اہم کردار ہوتا ہے کہ وہ بڑا اسکور کریں۔نیوزی لینڈ کے خلاف آٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم میں رونے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا جب آپ سے ٹیم کو توقعات ہوں اور آپ کچھ بھی نہ کرسکیں تو اس پر افسوس ہوتا ہے، مجھے بہت سے لوگوں نے پوچھا اس بارے میں، یہاں تک کہ میرے بیٹے نے بھی کہا پاپا آپ کو تکلیف ہورہی تھی اس لیے آپ رو رہے تھے؟
انہوں نے کہا کہ ون ڈے فارمیٹ میرا بہترین فارمیٹ ہے لیکن میں ابھی بھی چاہتا ہوں کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلوں، البتہ کوچز اور کپتان کی اپنی منصوبہ بندی ہوتی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ مجھ سے اچھے ٹیسٹ کھلاڑی موجود ہیں۔فخر زمان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میرے لیے خاص ایونٹ ہے، 2017 کی چیمپئنز ٹرافی میرے لیے یادگار تھا، جب مجھے ہائپر ٹھورائیڈ کی بیماری کا معلوم ہوا تو میں نے اس ٹورنامنٹ کے لیے خاص طور پر تیاری کی کہ میں فٹ ہوجاں۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے میں طبیعت میں کافی فرق پڑا ہے، ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق 3 ہفتے بعد ٹریننگ کرسکوں گا، امید ہے کہ ایک مہینے کے اندر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آجاں گا۔بھارت سے شکست سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ چمپئینز ٹرافی میں ہم بھارت سے میچ ہار گئے ہیں میچ کے بارے میں کچھ نہیں بول سکتا، کرکٹ میں کئی دفعہ ہم سے توقعات ہوتی ہیں کبھی کسی کھلاڑی سے توقعات ہوتی ہیں اور وہ نہیں کرسکتا لیکن جس سے نہیں ہوتی وہ بھی کرجاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کل کی کرکٹ میں اسٹرائیک ریٹ بہت اہمیت کا حامل ہے، چھوٹے یا بڑے ٹارگٹ کو صورتحال کے مطابق کھیلنا پڑتا ہے، موجودہ دور میں رسک لے کر کھیلتا پڑتا ہے، جس میں وکٹ بھی جاتی ہے۔پسندیدہ کھلاڑیوں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری اچھے بالر ہیں جب کہ میرا آل ٹائم پسندیدہ کھلاڑی اے بی ڈویلئرز ہے، بائے ہاتھ کے میتھیو ہیڈن اور ایڈم گلکرسٹ میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں تو بیٹر سے زیادہ اچھا بالر ہوں اور شاداب خان نے مجھ سے کہا تھا کہ اگر میں کپتان بنا تو ون ڈے میں 5 اور ٹی20 میں 2 اوورز تم سے کراوں گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سب نیوز
پڑھیں:
بابر اعظم نے طویل خاموشی توڑ دی، شائقین کے لیے پیغام جاری
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔ بابر اعظم نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا، شاندار کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ یہ مئی 2024 کے بعد پہلا موقع تھا جب بابر اعظم نے بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری اسکور کی، ان کی فارم میں واپسی پر مداحوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں تعریفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔