قائمہ کمیٹی داخلہ نےمصطفیٰ عامر قتل کیس کا نوٹس لے لیا،آئی جی سندھ طلب
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کراچی میں مصطفٰی عامر قتل کیس کا نوٹس لیتے ہوئےآئی جی سندھ کو طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں اغوا کے بعد گاڑی سمیت جلائے جانےو الے نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کیس کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نوٹس لے لیا ہے۔
قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے اس معاملے پر آئی جی سندھ کو جمعہ کے روز طلب کرلیا ہے اور انہیں متعلقہ حکام کے ہمراہ قائمہ کمیٹی میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ ارمغان کی منشیات فروشی اور دیگر جرائم کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے
پڑھیں:
جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا: عظمیٰ بخاری
---فائل فوٹووزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا۔
عظمیٰ بخاری نے سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے کبھی صوبائیت کارڈ، نہروں کے کارڈ اور ڈیم کارڈ نہیں کھیلا، ن لیگ قومی جماعت ہے، قومی سوچ اور قومی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جس ٹیم کو آپ غیرتجربہ کار کہہ رہے ہیں اس نے پنجاب میں 80 منصوبوں کے ساتھ انقلاب برپا کر دیا ہے، آپ نے 17 سال میں جو سندھ کا حشر کیا اس کا رونا وہ وقتاً فوقتاً روتے رہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے پچھلے سیلاب میں بیرونی امداد ملنے کے باوجود آج بھی تباہی ہی تباہی ہے۔