شہر میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے مہاجر قومی موومنٹ متحرک ہوگئی اور جیل سے رہا ہونے کے بعد ایم کیو ایم حقیقی کے چیئرمین نے موٹرسائیکل سواروں کو ایک ایک میٹر سفید کپڑا خرید کر رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

گزشتہ روز جیل سے رہائی کے بعد پارٹی قائدین کے ہمراہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنی رہائش گاہ پر پُرہجوم پریس کانفرنس سے گفتگو میں آفاق احمد نے کہا کہ شہر میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ موٹرسائیکل سوار متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس جو اعداد و شمار ہیں اُس حساب سے کراچی میں 45 لاکھ موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، تمام موٹرسائیکل سوار 1 ، 1 میٹر کپڑا خرید کر رکھیں، اگلا لائحہ عمل ہم جلد دیں گے۔

آفاق احمد نے گرفتاری کی مذمت اور رہائی کا مطالبہ کرنے پر مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، سلیم حیدر اور بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے 1986 دوبارہ آگیا، جب سب ایک تھے۔

انہوں نے مہاجر قائدین پر اتحاد کے لیے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر سب ملکر جدوجہد نہیں کریں گے تو ہر میدان میں کراچی کے بچوں کے ساتھ زیادتی ہوگی۔

آفاق احمد نے یہ بھی کہا کہ آرمی کے ٹینک الخالد سے زیادہ وزن ڈمپرز کا ہے، انہوں نے دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد کرنے کا ایک بار پھر حکومت سے مطالبہ کیا اور کہا کہ شہر میں ٹریفک حادثات کا جائزہ لینے کے لیے وکلا اور مرکزی کمیٹی کے زمہ داران ہر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے جلد عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین نے رینجرز کو سندھ بھر میں پولیسنگ کا اختیارات دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے  کہا کہ طویل عرصے سے کراچی میں تعینات رینجرز اگر صوبے میں تعینات ہوگی تو یقینی طور پر امن و امان کی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے وکلا جو مہاجر نہیں تھے وہ سب میرے کیس میں فعال تھے، اگر آفاق احمد کوئی لسانی سیاست کر رہا ہوتا تو وہ میرے کیس کی پیروی نہیں کرتے۔ وکلا اور مہاجر قومی موومنٹ کی مرکزی قیادت اس شہر کے معاملات میں متحرک رہے گی۔ ہم حکومت کا پیچھا کرتے رہیں گے۔ سندھی اور مہاجر کی دشمنی کا تاثر دیا جاتا ہے، تاثر دینے والی جماعت پیپلزپارٹی نہیں ہے، جس پیپلز پارٹی کو ہم جانتے ہیں وہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی تھی۔ ہم حکومت کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔ یہ شہر میرا ہے یہاں کمانے کے لیے نہیں آیا۔ اس معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے۔

آفاق احمد نے کہا کہ جیل کے اندر غیر مہاجر لوگوں نے نعرے لگائے۔ کل کٹی پہاڑی گیا وہاں میرے حق میں نعرے لگے، جماعت اسلامی ہمیشہ یوٹرن لیتی ہے، آج ایشو کو آفاق احمد نے ٹیک اپ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بڑی عجلت کا مظاہرہ کیا، ڈمپر مافیا کے مطالبے پر میرے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی۔ جیل میں مجھے اے ٹی سی کی عدالت میں جانا پڑا۔ جن لوگوں نے کوشش کی تھی اس عمل کو لسانی رنگ دیا جائے آفاق کا بدنام کیا جائے۔ مجھے غیر مہاجر قیدیوں کے بیچ سے لے جایا گیا انہوں نے مجھے حوصلہ دیا۔ ہم ہر آئینی قانونی اور جمہوری طریقہ اختیار کرینگے۔ اس شہر میں دندناتے ہیوی ٹریفک کیخلاف آئینی اور قانونی جنگ لڑینگے۔ اس شہر نے لوگ اپنے حقوق کا دفاع کرنے کے لیے آواز اٹھائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ا فاق احمد نے نے کہا کہ انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

ایشیا کپ، اگلے چند گھنٹوں میں پی سی بی اپنا مؤقف دے گا

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایشیا کپ کے حوالے سے جلد فیصلہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق اگلے چند گھنٹوں میں پی سی بی ایشیا کپ کے بارے میں اپنا مؤقف دے گا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کا مطالبہ نہ مانا گیا تو ٹیم ایشیا کپ سے دستبردار ہو جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں ٹیم انتظامیہ میچ ریفری سے متعلق آئی سی سی کے فیصلے سے لاعلم ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کو آگاہ کیا جاچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے حکومت سے مشاورت کا امکان ہے جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی اہم حکومتی عہدیداران سے آج مشاورت ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی ہے۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ رات پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس سے متعلق بتادیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان نے ہینڈ شیک کے معاملے میں آئی سی سی کو میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ 15 ستمبر کو پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ موٹرسائیکل سلپ ہوکر گرنے سے 25 سالہ نوجوان  جاں بحق، ایک زخمی
  • تاریخ گواہ ہے کہ قربانیوں سے جنم لینے والی تحریکیں کبھی دبائی نہیں جا سکتیں، عزیر احمد غزالی
  • کراچی میں ایک اور بڑی ڈکیتی، کریم آباد پل پر ڈاکو 1 کروڑ 20 لاکھ لے اُڑے
  • غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیورز ہوجہائیں خبردار
  • ایشیا کپ، اگلے چند گھنٹوں میں پی سی بی اپنا مؤقف دے گا
  • اسرائیل کے حملوں کی صرف مذمت کافی نہیں اب واضح لائحہ عمل دینا ہوگا، اسحاق ڈار
  • اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
  • کراچی، نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق
  • لیاقت آباد،فرنیچر اور کپڑا مارکیٹ کے دکانداروں کا لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج،مرکزی شاہراہ بند
  • خیبرپختونخوا کے سرکاری اداروں کی نجکاری اور پنشن اصلاحات کیخلاف ملازمین کا سڑکوں پر آنے کا عندیہ