آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں انگلینڈ کی افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد اگر مگر کا معاملہ بھی دلچسپ ہوگیا۔

گروپ اے  سے نیوزی لینڈ اور بھارت سیمی فائنل میں جگہ بنا چکے ہیں۔ گروپ بی میں بدھ  کو افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلینڈ ایونٹ سے باہر ہوگیا۔ اب جمعہ کو لا ہور ہی میں آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان اہم میچ ہوگا۔ کامیابی کی صورت میں 5 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا سیمی فائنل میں جگہ بنا لے گا،بصورت دیگر افغانستان یہ میچ جیت کر 4 پوائنٹس سے تقویت پاکرسیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب  ہو جائے گا۔

اس گروپ کی دوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ یکم مارچ کو کراچی میں جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان میچ میں ہوگا۔ جیت کی صورت میں  جنوبی افریقا 5 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں شرکت کا حق دار بنے گا۔

تاہم، اگرآسٹریلیا اور جنوبی افریقا اپنے آخر میچز میں شکست سے ہمکنار ہوئے تو بہترین رن ریٹ والی ٹیم سیمی فائنل میں رسائی  پانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

 چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی اور دوسرا سیمی فائنل5 مارچ کو لاہور میں  طے ہے۔ سیمی فائنل میں بھارت کی کامیابی کی صورت میں فائنل 9 مارچ کو دبئی میں ورنہ لاہور میں ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیمی فائنل میں مارچ کو

پڑھیں:

میاں بیوی پر مشتمل ڈکیت گروپ، غیرملکیوں کو کیسے لوٹتا تھا؟

ملیر سٹی پولیس نے معلومات کی بنیاد پر تھانہ کلفٹن کے حدود میں ڈکیتییوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق غیر ملکی شہری کے گھر ڈکیتی میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار کیا ہے جبکہ واردات میں ملوث بیوی بھی شریک جرم نکلی۔ ملیر سٹی پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کلفٹن تھانے کی حدود میں گھریلو ڈکیتی کی واردات میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کیا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں گھروں میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے، ملزم ملیر سٹی کے علاقے میں خفیہ طور پر روپوش تھا، جہاں چھاپہ مار کر اسے گرفتار کیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کی بیوی وارداتوں میں ملوث ہوتی تھی، گرفتار ملزم کی بیوی گھروں میں ملازمہ کے طور پر کام حاصل کرتی، معلومات اکٹھی کرتی اور پھر ملزم کے ساتھ واردات انجام دیتی۔

ملزمان نے کلفٹن کے علاقے میں واقع ایک غیر ملکی شہری زو باؤ شینگ کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا کیش، زیورات اور قیمتی سامان لوٹا اور فرار ہوگئے تھے، متاثرہ غیر ملکی شہری زو باؤ شینگ کی مدعیت میں تھانہ کلفٹن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 گرفتار ملزم کی شناخت محمد فیاض کے نام سے ہوئی، ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اور اس کی بیوی حلیہ بدل کر وارداتیں کرتے اور بعد ازاں اندرون ملک فرار ہوجاتے۔ پولیس کی جانب سے دیگر فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کی طرف مارچ کا کوئی ارادہ نہیں، 5 اگست کو پرامن احتجاج ہوگا، بیرسٹر گوہر
  • جاپان میں شوہر اپنی پوری تنخواہ بیوی کو کیوں دیتے ہیں؟ دلچسپ وجوہات جانیں
  • میاں بیوی پر مشتمل ڈکیت گروپ، غیرملکیوں کو کیسے لوٹتا تھا؟
  • رجب بٹ کے گھر فائرنگ کا معاملہ، پولیس کارروائیوں کے بعد ٹک ٹاکرز میں صلح
  • یورو 2024 فائنل میں پہنچنے پر انگلینڈ ویمنز فٹبال ٹیم کو بادشاہ چارلس کی مبارکباد
  • اسلام آباد: لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس: عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس، سابق گورنر عمران اسماعیل کے ورانٹ گرفتاری جاری
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی بنیادوں پر تجارتی معاہدہ طے پاگیا
  • رجب بٹ نے اپنے گھر پر فائرنگ کا ذمہ دار 333 گروپ کو قرار دے دیا
  • پی ٹی آئی کے اندر گروپ بندی سے حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے، جے یو آئی رہنما