اسلام آباد میں اپوزیشن کی دو روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اسلام ٹائمز: کانفرنس میں معروف صحافی حضرات جیسے عاصمہ شیرازی، اعزاز سید، صدیق جان اور اسد اللہ خان نے اہم خطاب کیا اور پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی۔ شرکاء کہنا تھا کہ ایک آئین ہے جو ہمیں جوڑے ہوئے ہے، اگر اسے ہی معطل کر دیا گیا تو پھر کیا بچے گا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: نادر بلوچ
متحدہ اپوزیشن کی دو روزہ قومی کانفرنس کا اسلام آباد میں انعقاد کامیابی کے ساتھ کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی، سماجی شخصیات اور صحافی حضرات نے بھرپور شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس کانفرنس میں معروف صحافی حضرات جیسے عاصمہ شیرازی، اعزاز سید، صدیق جان اور اسد اللہ خان نے اہم خطاب کیا اور پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری، فلسطینی صحافی خاندان سمیت شہید
الاقصیٰ ریڈیو کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج کی وحشیانہ بمباری سے ہمارے ساتھی ابو الحسنین، ان کی اہلیہ اسماء جہاد ابو الحسنین اور ان کی جوان بیٹی سارہ سعید ابو الحسنین سمیت شہید ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں البیضاء روڈ پر قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں الاقصیٰ ریڈیو کے نامہ نگار سینیر صحافی سعید امین ابوحسنین اپنی بیوی بچوں سمیت شہید ہو گئے۔ الاقصیٰ ریڈیو کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج کی وحشیانہ بمباری سے ہمارے ساتھی ابو الحسنین، ان کی اہلیہ اسماء جہاد ابو الحسنین اور ان کی جوان بیٹی سارہ سعید ابو الحسنین سمیت شہید ہو گئے۔ ریڈیو کی طرف سے ابو حسنین کی شہادت پر گہرے رنجم و غم اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک منظم قتل عام قرار دیا۔ الاقصیٰ ریڈیو نے بتایا کہ سعید ابوالحسنین تقریباً بیس سال سے میڈیا میں کام کر رہے تھے، اس دوران انہوں نے ساؤنڈ انجینئرنگ اور ریڈیو مکسنگ کے شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے فیلڈ رپورٹنگ کے میدان میں بھی کام کیا۔