یو اے ای کے ولی عہد ایک روزہ دورے پرآج پاکستان پہنچیں گے
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ دورے کے دوران، ولی عہد پاکستان کی سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے جبکہ اہم معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ ولی عہد صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری ولی عہد کو پاکستان کے اعلیٰ ترین اعزاز نشان پاکستان سے نوازیں گے۔ ایوان صدر وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔ ولی عہد کا خصوصی طیارہ چکلالہ ایئربیس پر لینڈ کرے گا جہاں ان کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔اسلام آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق صدر زرداری آج نور خان ائیر بیس پر ابوظبی کے ولی عہد کا استقبال کریں گے۔ جبکہ بعد ازاں ایوان صدر میں ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں ولی عہد یو اے ای کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا۔ صدر آصف علی زرداری اور یو اے ای کے ولی عہد کے درمیان ملاقات بھی ہوگی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے ولی عہد
پڑھیں:
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر خصوصی پیغام
ایک بیان میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ یکم نومبر کا دن ہمیں اتحاد، قربانی اور آزادی کی یاد دلاتا ہے، گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان سے محبت اور وابستگی کی شاندار مثال قائم کی، منفرد محلِ وقوع کے باعث گلگت بلتستان دفاعی، ثقافتی اور سیاحتی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا 1 نومبر 1947ء کو پاکستان سے الحاق ہماری تاریخ کا روشن باب ہے، یکم نومبر کو گلگت کے بہادر سپوتوں نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کرکے پاکستان سے الحاق کیا، 1 نومبر کا دن ہمیں اتحاد، قربانی اور آزادی کی یاد دلاتا ہے، گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان سے محبت اور وابستگی کی شاندار مثال قائم کی، منفرد محلِ وقوع کے باعث گلگت بلتستان دفاعی، ثقافتی اور سیاحتی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔