لاہور میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 1.1 کلو ویڈ برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق مختلف شہروں میں منشیات کے خلاف کارروائیوں میں ایک کروڑ 71 لاکھ روپے مالیت کی 205 کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئیں جبکہ 6 منشیات فروشوں کو گرفتارکیا گیا۔

کارخانو مارکیٹ حیات آباد پشاور میں خاتون کے قبضے سے 2.

4 کلو چرس برآمد ہوئی۔ لاہور میں کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 1.1 کلو ویڈ برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ کچلاک بائی پاس روڈ کوئٹہ کے قریب باداموں کی 8 بوریوں میں چھپائی گئی  200 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

 ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ کے قریب 2 ملزمان سے 2 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں قربانی کے جانور چھیننے والے گینگ کے 3 ملزمان گرفتار

کراچی میں پولیس نے کارروائی کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے چھینے گئے جانور برآمد کرلیے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پاک کالونی میں کارروائی کے دوران 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، ملزمان سے چھینے گئے جانور برآمد کرلیے گئے ہیں۔

ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں گاڑی کی انٹری فری کردی گئی

بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ اس بار کراچی والوں نے جانور نہیں خریدا، جتنا خرچہ ہوا ہے وہ بھی پورا نہیں ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات جوہر آباد سے شہریوں سے جانور چھینے گئے تھے، کچھ دن قبل عائشہ منزل سے ملزمان نے رکشہ اور دنبہ چھینا تھا، جوہر آباد سے ملزمان نے گاڑی سمیت دو جانور چھینے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی چنگچی اور گاڑی برآمد کرلی گئی، گینگ کے دیگر فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ڈیفنس فیز 8 میں کار لفٹنگ کی واردات، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر
  • کراچی: ڈیفنس میں مبینہ طور پر منشیات سپلائی کرنے والی خاتون گرفتار
  • کراچی، ساؤتھ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار
  • عید پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ‘را’ کے 3 دہشت گرد گرفتار
  • عید پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام
  • سول اسپتال کراچی میں پولیس کا چھاپہ، زخمی حالت میں 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی، رکشہ اور سوزوکی سمیت چھینے گئے قربانی کے جانور برآمد، 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی، سول اسپتال میں کیماڑی پولیس کا چھاپہ، زخمی حالت میں 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی میں قربانی کے جانور چھیننے والے گینگ کے 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی: رکشہ اور سوزوکی سمیت چھینے گئے قربانی کے جانور برآمد، 3 ملزمان گرفتار