ایپل کے وائس ٹو ٹیکسٹ فیچر میں خرابی، ٹرمپ کو جنسی مجرم بنادیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
کیلیفورنیا: ایپل کے آئی فون وائس ٹو ٹیکسٹ فیچر میں ایک حیران کن خرابی سامنے آئی، جس کے تحت ’ریسِسٹ‘ بولنے پر اسکرین پر پہلے ’ٹرمپ‘ ظاہر ہوتا ہے اور پھر درست الفاظ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
یہ خرابی ایک وائرل ٹک ٹاک ویڈیو کے بعد سامنے آئی، جس میں دکھایا گیا کہ آئی فون کا وائس ٹو ٹیکسٹ فیچر 'ریسِسٹ' کو پہلے 'ٹرمپ' لکھتا ہے اور پھر درست کر لیتا ہے۔
ایپل کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہم اس مسئلے سے آگاہ ہیں اور جلد از جلد اس کا حل نکال رہے ہیں۔
کمپنی کے مطابق اسپیچ ریکگنیشن ماڈل بعض اوقات صوتی مماثلت والے الفاظ کو عارضی طور پر ظاہر کر سکتا ہے، جو بعد میں درست ہو جاتے ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں جب کسی بڑی ٹیک کمپنی پر سیاسی جانبداری کے الزامات لگے ہوں۔
ستمبر 2024 میں ایمازون کے وائس اسسٹنٹ ’الیکسا‘ پر بھی تنازع ہوا تھا، جب اس نے کملا ہیرس کے حق میں ووٹ ڈالنے کے دلائل دیے، لیکن ڈونلڈ ٹرمپ یا جو بائیڈن کے بارے میں ایسا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
بعد ازاں، ایمازون نے اس مسئلے کو ’پری پروگرامڈ اوور رائیڈز‘ کی وجہ قرار دے کر فوری درست کر دیا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
واٹس ایپ میں پاس کیز فیچر متعارف، بیک اپ تک رسائی مزید آسان
معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک اہم اپڈیٹ جاری کی ہے جس کے تحت اب پاس کیز (Passkeys) کے ذریعے انکرپٹڈ بیک اپ تک رسائی حاصل کی جا سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ نے تھرڈ پارٹی گروپس متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی
اس نئے فیچر کے ذریعے وہ صارفین جو اپنا فون کھو بیٹھیں، اب اپنے واٹس ایپ ڈیٹا یا بیک اپ تک رسائی مختلف طریقوں سے حاصل کر سکیں گے، جن میں فنگر پرنٹ، فیس آئی ڈی یا سابقہ ڈیوائس کا اسکرین لاک کوڈ شامل ہیں۔
میٹا کے زیرِ ملکیت واٹس ایپ نے 2021 میں چیٹ بیک اپ کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن متعارف کرائی تھی، جس میں صارفین کو پاس ورڈ یا 64 حروف پر مشتمل خفیہ کلید یاد رکھنی پڑتی تھی۔ تاہم اب پاس کیز کے اضافے سے یہ ضرورت ختم ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین اپنا اسٹیٹس زیادہ افراد تک پہنچا سکیں گے
واٹس ایپ نے رواں سال مئی میں بتایا تھا کہ اس کے فعال صارفین کی تعداد تین ارب سے تجاوز کر گئی ہے، اور جلد ہی یہ نیا فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔
ایپ میں انکرپٹڈ بیک اپ کو فعال کرنے کے لیے صارفین یہ راستہ اختیار کر سکتے ہیں:
Settings > Chats > Chat Backup > End-to-End Encrypted Backup
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انکرپٹڈ بیک اپ بیک اپ نیا فیچر واٹس ایپ واٹس ایپ فیچر