پولینڈ کے سفیر کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ ،باہمی تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اسلام آباد:پاکستان میں پولینڈ کے سفیر ماچے پریسارسکی نے ایف پی سی سی آئی کا دورہ کیا جہاں پولش سفیر نے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اور بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں پولینڈ اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا گیا۔
پولش سفیر نے باہمی تجارتی تعلقات میں اضافے کیلئے بزنس کمیونٹی کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے یورپی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کی بہتری ناگزیر ہے،
پاکستان اور پولینڈ میں حالیہ عرصے میں تجارتی حجم میں اضافہ اطمینان بخش ہے،
دونوں ممالک کو باہمی تجارت میں مزید اضافے کیلے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،
جی ایس پی پلس اسٹیٹس نے پاکستان ٹیکسٹائل کو پولش مارکیٹ تک موثر رسائی فراہم کی ہے،
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پولینڈ کی توانائی سے متعلق سیکٹر کی پاکستان میں سرمایہ کاری انتہائی خوش آئند ہے،
پولینڈ کو پاکستان میں گرین اکانومی کے انیشیٹو میں سرمایہ کاری کرنی چائیے،
پولینڈ کے سفیر نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کا دورہ کر کے دلی خوشی ہو رہی ہے، پاکستان اور پولینڈ سیاسی ،سفارتی اور معاشی تعلقات کی تاریخ رکھتے ہیں، دونوں ممالک مضبوط کلچر اور وسیع تاریخی ورثے کے مالک ہیں، پاکستان اور پولینڈ کی بزنس کمیونٹی کے ایک دوسرے سے قریبی تعلقات ہیں،
پولینڈ کے سفیر کماچے پریسارسکی کا مزید کہنا تھا کہ پولینڈ جلد ہی یورپی یونین کی صدارت سنبھالے گا ،یہ دونوں ممالک کیلے ایک بڑا موقع ہو گا،
پاکستان اور پولینڈ کو ایک دوسرے کے ممالک میں کاروبار کیلئے کسی تعارف کی ضرورت نہیں،
پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر کرنا میرا مشن اور پہلی ترجیح ہے،
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان اور پولینڈ پولینڈ کے سفیر
پڑھیں:
وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ایرانی سفیر کو پاکستان و ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 22ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور ایرانی کمپنیوں اور سرکاری اداروں کو ’’فوڈ ایگ‘‘ نمائش میں شرکت کی دعوت دی، جو 25 سے 27 نومبر 2025 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔ جام کمال نے تجویز دی کہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ اور زاہدان کے گورنر کی اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا اہتمام کیا جائے تاکہ سرحدی علاقوں میں تجارت اور عوامی فلاح و بہبود کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بحری امور، ریلوے اور مواصلات کے وزراء کو بھی ایران مدعو کیا جائے تاکہ باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے دوطرفہ تجارت میں پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایران نے پاکستان سے 4 لاکھ ٹن چاول کی درآمد مکمل کر لی ہے جبکہ اب وہ مویشیوں کی خوراک اور مکئی کی خریداری کے لیے تیار ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مثبت پیشرفت سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔