سپہ سالار اور وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
پاکستان کی تاریخ میں ایک بار پھر فوجی اور سیاسی قیادت کے درمیان مثالی ہم آہنگی نے ملک کو نئی بلندیوں کی طرف گامزن کر دیا ہے۔ سپہ سالار جنرل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی مشترکہ کوششوں کے باعث نہ صرف سکیورٹی فورسز کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے بلکہ ملک معاشی استحکام اور ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔ اس مثالی تعاون نے پاکستان کو ایک مضبوط اور مستحکم ملک بنانے کی راہ ہموار کی ہے۔جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے نہ صرف ملکی سلامتی کو یقینی بنایا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنا لوہا منوایا ہے۔ گزشتہ برسوں میں پاک فوج کی کارکردگی نے اسے دنیا کی طاقتور ترین افواج میں شامل کر دیا ہے۔گلوبل فائر پاور نے دنیا کی طاقتور ترین افواج کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستانی فوج کو دنیا کی طاقتور ترین فوج قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان 0.                
      
				
پی ٹی آئی کے ناکام احتجاجی مظاہرے کے دوران کچھ عناصر نے جنرل عاصم منیر کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان مظاہروں میں کچھ ایسے لوگ بھی شامل تھے جن پر انڈین فنڈنگ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ یہ عناصر ملک کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں مصروف رہے لیکن پاک فوج اور عوام کی یکجہتی نے ان کی سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ پی ٹی آئی پاکستان اور ٓرمڈ فورسز کو بدنام کرنے کے لیے ہر ممکن ہتھکنڈہ استعمال کر رہی ہے لیکن تقدیر کا کچھ ایسا کرنا ہوتا ہے کہ ہر حربہ ان پر ہی واپس پلٹ جاتا ہے۔ بدنامی اور بے عزتی کے سوا ان کے ہاتھ کچھ نہیں آتا۔ جس طرح ٹی ٹی پی ہمارے معصوم لوگوں اور فوجیوں کو شہید کر کے دہشت گردی پھیلا رہی ہے اسی طرح پی ٹی آئی پاک فوج کے خلاف زہریلی مہم چلا کر نظریاتی دہشت گردی پھیلانے میں مصروف ہے۔ یہ فتنہ قتل سے بھی بڑا ہے کیونکہ یہ معاشرے کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہا ہے۔ قرآن پاک میں بھی فتنے کو قتل سے زیادہ خطرناک قرار دیا گیا ہے۔سورۃ البقرہ کی آیت نمبر191میں ارشاد ہے کہ ترجمہ: ’’اور فتنہ قتل سے زیادہ سخت ہے۔‘‘ یہ آیت اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ فتنہ اور فساد، جو معاشرے میں انتشار، بگاڑ اور امن و امان کو خراب کرنے کا باعث بنتے ہیں قتل سے کہیں زیادہ خطرناک ہیں۔ فتنہ نہ صرف جسمانی نقصان پہنچاتا ہے بلکہ معاشرتی، اخلاقی اور نظریاتی بنیادوں کو بھی تباہ کر دیتا ہے۔ اس لیے قرآن پاک میں فتنے کو انتہائی سنگین عمل قرار دیا گیا ہے۔فتنہ کا مطلب ہے لوگوں کو گمراہ کرنا، معاشرے میں بے امنی پھیلانا، اور اللہ کے نظام کو خراب کرنا۔ اس آیت میں فتنے کو دین کے راستے میں رکاوٹ یا فساد قرار دیا گیا ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ فتنہ دین میں فساد اور فساد سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے کیونکہ یہ انسانوں کو ایمان سے منحرف کرتا ہے اور معاشرتی اور روحانی تباہی کا سبب بنتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اسے ’’قتل سے زیادہ خطرناک‘‘ قرار دیا ہے کیونکہ فتنہ انسانوں کی روحانیت اور ایمان دونوں کو متاثر کرتا ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ ان کی قیادت میں حکومت نے معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے کئی اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ ان اقدامات میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینا، صنعتی شعبے کو مضبوط بنانا، اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات شامل ہیں۔
شہباز شریف کی حکومت نے چین کے ساتھ اقتصادی راہداری کے منصوبوں کو بھی تیز کر دیا ہے۔ جس سے ملک میں ترقی کے نئے دروازے کھلے ہیں۔ ان کی کوششوں کے باعث پاکستان کی معیشت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے، ملک معاشی بحران سے نکلنے کی طرف گامزن ہے۔حال ہی میں وزیر اعظم نے آذر بائیجان اور ازبکستان کے سربراہان کی دعوت پر ان ممالک کے ہنگامی دورے کئے ہیں اور اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی کامیابی سمیٹی ہے۔ میاں شہباز شریف کے لئے اپنے سینئر صحافی دوست عاصم نصیر اور نوجوان وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کی باتوں کو نقل کروں گا کہ!شہباز شریف صرف وزیراعظم نہیں بلکہ 24 کروڑ پاکستانیوں کی امید ہیں ۔ آذربائیجان کا پاکستان میں مختلف شعبوں میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان وزیراعظم کی محنت کا نتیجہ ہے جو اپنی صحت کو پس پشت ڈال کر دن رات پاکستان کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنانے کے مشن پر عمل پیرا ہیں۔ شہباز شریف نے پنجاب بدلا اور یقین ہے کہ اللہ اس شخص سے پاکستان کے لئے کام لیں گے ، پاکستان ان شااللہ ایشین ٹائیگر بنے گا اور دشمن کے تمام حربے ناکام ہوں گے پاکستان ترقی کے زینے بھی عبور کریگا اور سفارتی کامیابیاں بھی سمیٹے گا ! جنرل عاصم منیر اور شہباز شریف کی قیادت میں فوجی اور سیاسی قیادت کے درمیان مثالی تعاون نے پاکستان کو ایک نئی سمت دی ہے۔ دونوں قائدین کی مشترکہ کوششوں سے پاکستان ایک مضبوط اور مستحکم ملک بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔اگرچہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں کئی چیلنجز کا سامنا کیا ہے لیکن جنرل سپہ سالار اور وزیر اعظم کی قیادت نے ان چیلنجز کو مواقع میں بدل دیا ہے۔ مستقبل میں بھی پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے لیکن فوجی اور سیاسی قیادت کے درمیان مضبوط تعلقات اور مثالی تعاون کے باعث ملک ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ مثالی کواڈنیشن نہ صرف پاکستان بلکہ پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: قرار دیا گیا ہے زیادہ خطرناک شہباز شریف پاکستان کو سپہ سالار کر دیا ہے سے زیادہ کی قیادت دنیا کی ہے لیکن کرنے کے پاک فوج قتل سے کے لئے
پڑھیں:
مشرف علی زیدی وزیر اعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے ایکس پر مشرف زیدی کی تقرری کا نوٹیفکیشن شیئر کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ تقرری ’ وزیر اعظم کے 4 جون کے اسی نمبر کے سابق احکامات اور کابینہ ڈویژن کے سرکلر نمبر 3-2/2024-Min-I، مورخہ 10 جون’ کو منسوخ کرتے ہوئے کی گئی ہے۔’نوٹیفکیشن میں لکھا گیا:’ مشرف علی زیدی کو وزیر اعظم کا غیر ملکی میڈیا کے لیے ترجمان فوری طور پر اور اگلے احکامات تک کے لیے تعینات کیا جاتا ہے۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات اور کابینہ ڈویژن سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس حوالے سے مزید کارروائی کریں۔’اپنے پیغام میں عطااللہ تارڑ نے لکھا:’ خوش آمدید ، آپ ہماری ٹیم کے لیے ایک بہترین اضافہ ہیں۔ گزشتہ چند ماہ آپ کے ساتھ کام کرنا خوشگوار تجربہ رہا، امید ہے کہ یہ ٹیم ورک اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔’
مشرف زیدی، جو وزیرِ اعظم کے سرکاری کارکردگی اور اختراعات کے کوآرڈینیٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، نے اپنی لنکڈ اِن پروفائل کے مطابق لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) سے اکنامکس میں بی ایس سی (آنرز) کی ڈگری حاصل کی، جبکہ نیویارک کے بارک کالج سے پالیسی تجزیہ اور نان پرافٹ مینجمنٹ میں ماسٹر آف پبلک ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کی۔انہوں نے 2011 سے 2013 تک وزارتِ خارجہ میں بطور پالیسی مشیر خدمات انجام دیں، اس کے بعد 2013 سے 2018 تک الف اعلان کے کیمپین ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر کام کیا۔
مشرف زیدی نے 2018 میں اسلام آباد میں قائم پالیسی تھنک ٹینک ’ تبادلَہ’ (Tabadlab) کی بنیاد رکھی، جہاں وہ جون 2025 تک سی ای او رہے۔ بعد ازاں، وہ اگست تک اسی ادارے میں بطور سینئر فیلو کام کرتے رہے۔