بارشوں کی پیشگوئی؛ کن شہروں میں بادل برسیں گے، محکمہ موسمیات نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
ملک کے مختلف شہروں میں بارش، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کشمیر گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں بارش متوقع ہے۔ چند مقامات پر ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ رات میں ژالہ باری کا امکان ہے۔ دیر ،چترال، سوات، شانگلہ ،مردان، باجوڑ خیبر پشاور بنوں اور کوہاٹ میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔مری اور گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔ بالائی سندھ میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ ،زیارت، چمن ، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور قلات میں گرچ جمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ ژوب ،موسیٰ خیل، لورالائی، بارکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی اور نصیرآباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ جھل مگسی، کوہلو، خضدار، خاران ، پنجگور، دالبندین اور نوکنڈی میں بارش کا امکان ہے۔
کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 8، قلات میں 5 ڈگری، زیارت میں ایک، ژوب میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سبی میں درجہ حرارت 14، تربت 17، نوکنڈی میں 10 اورچمن میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 20 اور جیوانی میں 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ کوئٹہ اور دکی شہر میں بارش ہوئی۔
دوسری جانب وادی کمراٹ دیربالا میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے روڈ ہرقسم کے ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔ بانڈا کے مقام پر روڈ کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سیاح اور مسافر بڑی تعداد میں پھنس گئے۔ سیاحوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اور پہاڑوں پر برفباری برفباری کا امکان ہے باری کا امکان ہے کے ساتھ بارش میں بارش اور ژالہ باری
پڑھیں:
بلوچستان میں گرمی، بیشتر اضلاع میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
فوٹو: فائلبلوچستان میں گرمی کی لہر برقرار ہے، صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف اور مرطوب ہے۔ بلوچستان کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں مطلع صاف اور موسم گرم ہے۔
محکمۂ تعلیم بلوچستان کے مطابق صوبے کے سرد علاقوں کے اسکولوں میں موسم گرما کی مختصر 10 روزہ تعطیلات کا آغاز ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
اسی طرح سبی اور پنجگور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔