امریکہ، فحش اور غیر اخلاقی گفتگو پر انٹیلیجنس ایجنسیوں کے 100 سے زائد کارکن برطرف
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
تلسی گبارڈ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گبارڈ میں نے آج حکم جاری کیا ہے کہ ان سب کو برطرف کر دیا جائے گا اور ان کی سکیورٹی کلیئرنس چھین لی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی نیشنل انٹیلیجنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے کہا کہ مختلف انٹیلیجنس ایجنسیوں کے 100 سے زائد کارکنوں کو ایک محفوظ سرکاری چیٹ پر نامناسب گفتگو کرنے کے الزام میں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس، ٹلسی گیبرڈ نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں بتایا کہ یہ اہلکار ایک محفوظ چیٹ سسٹم کو، جو قومی سلامتی کے لیے مخصوص تھا، سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے اسے فحش اور غیر اخلاقی گفتگو کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کی یہ حرکت بنیادی پیشہ ورانہ اصولوں کے بھی خلاف ہے۔ تلسی گبارڈ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گبارڈ میں نے آج حکم جاری کیا ہے کہ ان سب کو برطرف کر دیا جائے گا اور ان کی سکیورٹی کلیئرنس چھین لی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم انٹیلیجنس ایجنسیوں میں سخت صفائی مہم جاری رکھیں گے۔ ڈائریکٹر آف نیشنلانٹیلی جنس دفتر کے ایک ترجمان نے کہا کہ گبارڈ نے ایک میمو جاری کیا ہے جس میں تمام انٹیلیجنس ایجنسیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے ملازمین کو تلاش کریں جنہوں نے جمعہ تک نامناسب چیٹس میں حصہ لیا تھا۔علاوہ ازیں حالیہ ہفتوں میں سابق امریکی صدر بائیڈن کی انتظامیہ کے دور میں شروع کی گئی تنوع (diversity) پالیسی پر کام کرنے والے عملے کو بھی برطرف کرنے کا عمل جاری تھا، لیکن ایک وفاقی جج نے اس فیصلے پر عارضی طور پر روک لگا دی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انٹیلیجنس ایجنسیوں کہا کہ
پڑھیں:
حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کیلئے شیڈول جاری
شاہدسپرا:وفاقی حکومت نے حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کیلئے شیڈول جاری کر دیا۔
واجبات کی دوسری قسط میں عازمین کو 6لاکھ 50ہزار روپے کی ادائیگی کرنا ہو گی، واجبات کی وصولی تین نومبر سے لیکر پندرہ نومبر تک کی جائے گی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین نامزد بینکوں میں قسط جمع کروائیں گے، قسط کی ادائیگی کر کے بینک سے رسید حاصل کی جائے۔
دوسری قسط کی عدم ادائیگی پر حج درخواست منسوخ کر دی جائے گی۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست