لاہور ہائیکورٹ: سینیٹ انتخابات کی پولنگ روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ نے ضمنی سینیٹ انتخاب کی پولنگ روکنے کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں سینیٹ انتخابات کی پولنگ رکوانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سماعت جسٹس احمد ندیم ارشد نے کی۔
یہ درخواست پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جن کی جانب سے بیرسٹر تیمور ملک اور رانا مدثر عمر نے دلائل دیے۔
درخواست گزار کا مؤقف
وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے اعجاز چوہدری کو 28 جولائی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا۔ چیئرمین سینیٹ کی جانب سے انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کے لیے کوئی باضابطہ درخواست ارسال نہیں کی گئی۔ پشاور ہائیکورٹ پہلے ہی شبلی فراز اور عمر ایوب کی درخواست پر سینیٹ الیکشن روکنے کا حکم جاری کر چکی ہے۔
ملک میں سیلابی صورتحال کے باعث الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات مؤخر کر دیے ہیں، تاہم سینیٹ انتخابات کی پولنگ اب بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وکلاء کی استدعا
عدالت سے استدعا کی گئی کہ موجودہ حالات اور قانونی نکات کے پیش نظر اعجاز چوہدری کی نشست پر سینیٹ انتخابات کو فوری طور پر روکنے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، جو بعد ازاں سنایا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اعجاز چوہدری سینیٹ ضمنی انتخابات لاہور ہائیکورٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعجاز چوہدری سینیٹ ضمنی انتخابات لاہور ہائیکورٹ سینیٹ انتخابات لاہور ہائیکورٹ اعجاز چوہدری فیصلہ محفوظ درخواست پر کی پولنگ
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ، علی ظفر نے استعفے جمع کرا دیے
اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کے بعد اب سینیٹ کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پارٹی قیادت کے فیصلے کے تحت سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے لے کر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اور باضابطہ طور پر چیئرمین سینیٹ کے سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم نے پارٹی پالیسی کے مطابق سینیٹ کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج میں اپنے تمام سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے آیا ہوں۔”
انہوںنے کہاکہ استعفے جمع ہونے کے بعد اب پی ٹی آئی کے سینیٹرز سینیٹ کی کسی بھی کمیٹی اجلاس کا حصہ نہیں ہوں گے۔
یہ فیصلہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب پارٹی پہلے ہی قومی اسمبلی میں اپنا مؤقف سخت کر چکی ہے، اور اب سینیٹ کی سطح پر بھی بھرپور سیاسی مؤقف اختیار کرتے ہوئے خود کو پارلیمانی کمیٹیوں سے الگ کر رہی ہے۔