کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بدھ تک شدید بارشوں کی پیش گوئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں پیر کی صبح ہونے والی بارش کے بعد بدھ تک مزید شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے سینئر افسر انجم نذیر ضیغم کے مطابق سندھ کے کئی شہروں میں بھی بارشیں متوقع ہیں کیونکہ گہرے ڈپریشن کا مرکز اس وقت تھرپارکر میں موجود ہے۔
’آئندہ 24 گھنٹوں میں یہ سسٹم کمزور ہو کر ڈپریشن میں تبدیل ہو جائے گا اور صوبے کے شمال مغربی علاقوں کی طرف بڑھے گا۔‘
یہ بھی پڑھیں:
محکمہ موسمیات کے مطابق 10 ستمبر تک کراچی ڈویژن سمیت تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہ یار، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں اور وقفے وقفے سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس دوران کراچی اور دیگر شہروں کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور پانی جمع ہونے کے خدشات ہیں جبکہ دادو کے پہاڑی نالوں میں طغیانی بھی آسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے سندھ کے بڑے شہروں میں بدھ تک شدید شہری سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ہے۔
مزید پڑھیں:
محکمہ موسمیات کے مطابق حب ڈیم میں پانی کی سطح بڑھنے کا امکان ہے اور بارشوں سے سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال مزید سنگین ہوسکتی ہے۔
’تیز ہواؤں کے باعث کمزورعمارتوں، بجلی کے کھمبوں، بورڈز، گاڑیوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ کسانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسمی حالات کے مطابق اپنی سرگرمیوں کو منظم کریں۔‘
محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔
مزید پڑھیں:
دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں سیلاب کی لہر اب 9 ستمبر کو گڈو بیراج پہنچے گی جس میں 8 لاکھ کیوسک سے زائد پانی ہوگا، ان کے مطابق متاثرہ کچے کے علاقوں سے لوگوں کے انخلا کی رفتار تیز کر دی گئی ہے۔
کراچی میں رین اینڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ کمشنرز کچے کے علاقوں میں اعلانات کر رہے ہیں تاکہ لوگ اپنے گھروں کو خالی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی وزرا دریا کے دونوں کناروں پر موجود ہیں تاکہ انخلا کے عمل کی براہِ راست نگرانی کر سکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اربن فلڈنگ الرٹ بارش پیش گوئی حب ڈیم رین اینڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل سندھ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کراچی گڈو بیراج محکمہ موسمیات مراد علی شاہ وزیر اعلی سندھ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اربن فلڈنگ الرٹ پیش گوئی حب ڈیم رین اینڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کراچی گڈو بیراج محکمہ موسمیات مراد علی شاہ وزیر اعلی سندھ محکمہ موسمیات کے کے مطابق
پڑھیں:
نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا شدید بحران، شہری پریشان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ضلع وسطی کے علاقے نارتھ کراچی کے مختلف سیکٹروں میں دو ہفتے سے پانی کی مسلسل بندش کے بعد پینے کے پانی کا مصنوعی بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس کے باعث رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقہ مکینوں نے پانی کی فراہمی فوری بحال نہ ہونے پر 4-Kچورنگی پر احتجاج کی دھمکی دی ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 2،سیکٹر 3،سیکٹر فائیو اے 1اور فائیو اے 2سمیت ملحقہ علاقوں میں 2ہفتے سے واٹر سپلائی معطل ہے اورمکینوں کو مجبوراً مہنگے داموں ٹینکرز کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پانی کی قلت انتظامیہ کی نااہلی اور ٹینکر مافیا کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ باقاعدہ شیڈول کے باوجود لائنوں میں پانی نہیں آ رہا جبکہ ٹینکرز من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں۔علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور پانی کی فراہمی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ روزمرہ زندگی معمول پر آ سکے۔