مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
مصطفیٰ عامر قتل کیس کے گواہ غلام مصطفیٰ نے ملزم ارمغان اور شیراز کو شناخت کر لیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت گواہ غلام مصطفیٰ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ جو واقعہ پیش آیا ہم نے پولیس کو سچ سچ بتا دیا تھا، پولیس اسی رات ہمیں بنگلے پر لے کر گئی تھی۔ گواہ کے مطابق ہم نے پولیس کو خون کے نشانات دکھائے، پولیس ہمیں اس رات تھانے لے گئی اور موبائل نمبر لے کر چھوڑ دیا گیا تھا، پھر بعد میں پولیس نے ہمیں فون کر کے بلایا تھا۔ عدالت نے گواہ سے استفسار کیا کہ دیکھو ملزمان یہاں موجود ہیں۔ اس موقع پر گواہ نے ملزمان ارمغان اور شیراز کو شناخت کیا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت میں گواہ غلام مصطفیٰ کا بیان مکمل کر لیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مصطفی کمال کی یونیورسل ہیلتھ کئیر پر بیجنگ میں منعقدہ گول میز مباحثہ میں شرکت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال نے یونیورسل ہیلتھ کئیر پر بیجنگ میں منعقدہ گول میز مباحثہ میں شرکت کی۔یہاں جاری بیان کے مطابق اس گول میز مباحثے میں دنیا بھر کے وزرائے صحت نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اس موقع پر صحت کی سہولیات اور پائیدار اصلاحات پر گفتگو کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال نیصحت کے مسائل کے بنیادی اسباب پر توجہ دینے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ صحت کے مسائل پر قابو پا کر مستقبل محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ تجربات کے تبادلے سے صحت کے نظام میں حقیقی تبدیلی ممکن ہے،پاکستان صحت کی سہولیات تک مساوی رسائی کے عالمی وژن کی مکمل حمایت کرتا ہے۔