سندھ حکومت رمضان میں مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی، مولانا امین انصاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
علماء و صحافی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے معروف عالم دین نے کہا کہ صوبے و کراچی کی عوام اس سے قبل کبھی اتنی اذیت ناک و مشکلات سے دوچار نہیں ہوئے، سندھ حکومت رمضان کے تقدس و احترام کے حوالے سے اپنی تمام تر واجبی ذمہ داریوں کو دیانتداری کے ساتھ بحسن و خوبی انجام دے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ و دفاع افواج پاکستان فورم کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری نے استقبال و تقدس رمضان امن سیمینار کے انعقاد پر مبارکباد دینے کیلئے مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں آنے والے علماء و صحافی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے رمضان میں مہنگائی میں کمی کے بجائے گراں فروشوں، منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کو روزہ داروں کیلئے عذاب بناکر مسلط کردیا ہے، حکومتی رٹ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی، روزہ داروں کو ظالم لٹیروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، سندھ حکومت نے رمضان سے قبل عوامی سہولیات کیلئے کسی قسم کے خصوصی اقدامات نہیں کئے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام شہر کی سڑکوں کی بدترین ٹوٹ پھوٹ اور روڈوں طویل عرصہ سے تکلیف دہ کھدائیوں سے سخت کرب و اضطراب و پریشانی کا شکار ہیں، گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گیا ہے، پانی کی قلت کے باعث پورا شہر کربلا کا منظر پیش کررہا ہے، پانی کو بیچنے کیلئے سندھ حکومت ٹینکر مافیا اور ہائیڈرنٹس سے اپنا حصہ وصول کررہی ہے، صوبے و کراچی کی عوام اس سے قبل کبھی اتنی اذیت ناک و مشکلات سے دوچار نہیں ہوئے، سندھ حکومت رمضان کے تقدس و احترام کے حوالے سے اپنی تمام تر واجبی ذمہ داریوں کو دیانتداری کے ساتھ بحسن و خوبی انجام دے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سندھ حکومت
پڑھیں:
سندھ حکومت بارشوں کے بڑے اسپیل سے نمٹنے کیلئے تیار(غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی جاری)
جلا ئوگھیرائو کا ماسٹر مائنڈ اس وقت اڈیالہ جیل میں ہے، اور ہم انتشار کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں،شرجیل میمن
59عمارتیں خالی کرائی جا چکی ہیں، حکومت چھ ماہ کا کرایہ کرایہ داروں کو فراہم کر رہی ہے، میڈیا سے بات چیت
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری بارشوں کے سلسلے کے باعث ناردرن ایریاز میں شدید نقصان ہوا ہے، تاہم سندھ حکومت مکمل الرٹ ہے اور کسی بھی صوبے کو ضرورت پڑی تو ہم امداد کے لیے حاضر ہیں۔ سیاسی معاملات پر بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ کسی سیاسی رہنما کو سزا ملنے پر پیپلز پارٹی کو خوشی نہیں ہوتی، لیکن اگر کوئی جلاؤ گھیراؤ کرے تو اسے معاف نہیں کیا جا سکتا۔ ملکی املاک کو آگ لگانا سیاست نہیں، بلکہ دہشتگردی ہے۔ ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلا گھیرا کا ماسٹر مائنڈ اس وقت اڈیالہ جیل میں ہے، اور ہم انتشار کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں۔ اب تک 59عمارتیں خالی کرائی جا چکی ہیں۔ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے، اور حکومت چھ ماہ کا کرایہ کرایہ داروں کو فراہم کر رہی ہے۔سندھ حکومت نے 2010 سے اب تک کئی بار شدید بارشیں اور سیلاب دیکھے ہیں، اس لیے ہم ہر ممکن انتظامات کے ساتھ تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی امداد یا انتظامیہ کی ضرورت ہوگی، سندھ حکومت اپنی خدمات پیش کرے گی۔ صوبے میں بڑے اسپیل آنے کی صورت میں پوری مشینری تیار ہے، اور انتظامیہ پہلے ہی سے الرٹ پر ہے۔بلوچستان میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔شرجیل میمن نے بتایا کہ کاروباری طبقے کے لیے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں، آن لائن اور ون ونڈو آپریشن کا آغاز ہوگا، اور اس وقت پاکستان میں کاروبار کے لیے سنہری موقع موجود ہے۔لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے فوری اور سخت ایکشن لیا ہے۔ مخدوش عمارتوں کو خالی کروایا جا رہا ہے، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی تعمیرات کی اطلاع دیں، کیونکہ ان سے قیمتی انسانی جانیں خطرے میں پڑتی ہیں۔