اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت افغانستان جانے والے ڈی اے پی کی کلیئرنس کے لیے انشورنس گارنٹی لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انشورنس گارنٹی لازمی قرار دینے کے لیے کسٹمز رولز میں ترامیم کی جا رہی ہیں۔ یہ ترمیم کسٹمز ایکٹ 1969، سیلز ٹیکس ایکٹ 1990، فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت کی جا رہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کسٹمز رولز 2001 میں مزید ترمیم کا مسودہ جاری کر دیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سمیت عوام سے کہا گیا ہے کہ اگر کسی کو اس ترمیم پر کوئی اعتراض یا تجویز ہو تو وہ تین دن کے اندر ایف بی آر کو اپنے اعتراضات و تجاویز ارسال کر سکتا ہے جس پر غور کیا جائے گا البتہ مقررہ معیاد کے بعد موصول ہونے والی آراء و تجاویز کو قبول نہیں کیا جائے گا اور گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے ترمیمی کسٹمز رولز لاگو کر دیے جائیں گے۔

ایف بی آر کی طرف سے تیار کردہ ترمیمی رولز میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کو ڈائی امونیم فاسفیٹ (ڈی اے پی) کی ترسیل کے لیے انشورنس گارنٹی لازمی قرار دی جائے۔

ایف بی آر کے مطابق مجوزہ ترمیم کے تحت گوادار پورٹ کے راستے افغانستان بھیجے جانے والے ڈی اے پی کی کلیئرنس اس وقت تک ممکن نہیں ہوگی جب تک کہ قابل وصول ڈیوٹی اور ٹیکسز کے تحفظ کے لیے بینک گارنٹی یا فنانشل گارنٹی کی صورت میں انشورنس گارنٹی فراہم نہ کی جائے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انشورنس گارنٹی لازمی قرار ایف بی آر ڈی اے پی کے لیے کے تحت

پڑھیں:

جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب جانے والے 2 مسافر گرفتار

ورک ویزا پر سعودی عرب جانے والے دو افراد ڈرائیونگ لائسنس جعلی ہونے پر گرفتار کرلیے گئے۔

امیگریشن حکام  کے مطابق دونوں افراد ڈرائیورز کے ورک ویزوں پر سعودی عرب جا رہے تھے۔


امیگریشن حکام کا بتانا ہے کہ دونوں مسافروں کے ڈرائیونگ لائسنس کلفٹن برانچ سے جاری شدہ ظاہر کیے گئے، جبکہ مسافر ڈرائیونگ لائسنس کے لیے کبھی ڈرائیونگ لائسنس برانچ نہیں گئے۔

ملزمان نے ڈرائیونگ لائسنس ایجنٹ کے ذریعے 6 سے ساڑھے 7 لاکھ روپے میں حاصل کیے، دونوں مسافروں کو گرفتار کرکے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس، کون سے اہم فیصلے کیے گیے؟
  • قومی سلامتی کمیٹی میں کیے جانے والے اہم فیصلے کیا ہیں؟
  • پاکستان کی ایک اور کامیابی; 2 غیر ملکی بینکوں سے 1ارب ڈالر کے اہم مالیاتی سمجھوتے طے پاگئے
  • پنجاب؛ تعلیمی اداروں مع دینی مدارس میں داخلے کے وقت طلبا کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار
  • ایران میں قتل کیے جانے والے پاکستانی مزدوروں کے ورثا کیا کہہ رہے ہیں؟
  • جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب جانے والے 2 مسافر گرفتار
  • ایف بی آر کا پاکستان کسٹمز کے گریڈ سولہ سے اوپر کے افسران کو مالی انعامات دینے کا فیصلہ
  • حج پر جانے والے عازمین کے لئے اچھی خبر
  • واپس جانے والے افغان شہریوں کی مدد کیلیے فیڈرل کنٹرول روم قائم
  • جعلی و غیر ضروری کیسز کا خاتمہ؛ مقدمے کیلیے درخواست گزار کا عدالت آنا لازمی قرار