Daily Pakistan:
2025-04-30@21:18:41 GMT

پہلا روزہ اتوار کے روز ہونے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

پہلا روزہ اتوار کے روز ہونے کا امکان

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل اوقاف ہال پشاور میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پہلا روزہ اتوار کے روز ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق جمعتہ المبارک 28 فروری کی شام ہلال کی رویت ممکن نہیں، جمعہ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر14 گھنٹوں سے بھی کم ہوگی۔ رویت ہلال کیلئے چاند کی عمر19گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند کا سورج سے زاویائی فاصلہ کم از کم 10 ڈگری ہونا چاہیے جو کہ5 ڈگری ہوگا، غروب آفتاب اورغروب قمرکےدرمیان فرق کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے، کوئٹہ اور جیوانی میں فرق30 منٹ جبکہ دیگر تمام علاقوں میں 29 منٹ ہوگا، چاند کی رویت کھلی آنکھ سے درکنار، ٹیلی سکوپ سے بھی ممکن نہیں۔

خیبرپختونخوا حکومت کا امسال بھی رمضان اور عید پیکیج دینے کا اعلان

واضح رہے کہ مذہبی امور کے مطابق ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 شعبان 28 فروری  کو پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مرکزی رویت ہلال کمیٹی

پڑھیں:

بھارت کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں جاری

نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل ۔2025 )پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں جاری ہے بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اجلاس صبح 11 بجے طلب کیا گیا تھا جس میں انڈیا کی مجموعی سکیورٹی صورت حال اور ردعمل پر غور کیا جائے گا.

(جاری ہے)

پچھلے ہفتے کابینہ کمیٹی برائے سکیورٹی (سی ایس ایس) کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس کے بعد پاکستان کے خلاف کئی سخت اقدامات کا اعلان کیا گیا جن میں سفارتی تعلقات کی سطح میں کمی، انڈس واٹر معاہدے کی معطلی اور اٹاری بارڈر کی بندش شامل ہے جریدے ”دی ہندو“ کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم نریندر مودی نے دفاعی وزیر راج ناتھ سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے ساتھ ملاقات کی جس میں انہوں نے دہشت گردی کو کچلنے کے عزم کا اظہار کیا اور مسلح افواج کو مکمل عملی آزادی دی کہ وہ جواب کی نوعیت، وقت اور اہداف خود طے کریں.

رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات بدھ کو سکیورٹی کمیٹی کے دوسرے اجلاس سے ایک دن پہلے ہوئی ریڈیو پروگرام میں بھی وزیر اعظم مودی نے حملہ آوروں اور سازش کرنے والوں کو سخت ترین جواب دینے کا عندیہ دیا تھا گزشتہ روز وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت سے وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر ہوئی اور ایک گھنٹے سے دیر تک ملاقات کی جسے انتہائی اہم پیش رفت قراردیا جارہا ہے.

این ڈی ٹی وی کے مطابق کانگریس کے راہنما رام چندر کدم نے بدھ کو اڑیسہ میں ایک خصوصی اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تاکہ پہلگام میں ہونے والے حملے پر بحث کی جا سکے انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے انہوں نے اڑیسہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی اور گورنر کمبھمپتی ہری بابو کو خطوط ارسال کیے ہیں ان کا کہنا تھا کہ عوام کو اس مہلک حملے کے بارے میں آگاہی ہونی چاہیے اور اس پر ایوان میں بحث ہونی چاہیے.

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں جاری
  • اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب، شرح سود میں کمی کا امکان
  • پاکستان میں ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا
  • ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا
  • ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا
  • پاکستان میں ذی القعدہ 1446ہجری کا چاند نظر آگیا،یکم ذی القعدہ کل ہوگی
  • ذی قعد کے چاند کے متعلق اہم اطلاع
  • ذی القعدہ کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو کی جانب سے پیشگوئی سامنے آ گئی
  • ذی القعدہ کا چاند کب نظر آئے گا؟ اسپارکو نے پیشگوئی کر دی
  • مشترکہ مفادات کونسل کا اہم اجلاس آج ہونے کا امکان