Jang News:
2025-04-25@02:04:49 GMT

اے این پی کے مرکزی رہنما زاہد خان مسلم لیگ (ن) میں شامل

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

اے این پی کے مرکزی رہنما زاہد خان مسلم لیگ (ن) میں شامل

سابق سینیٹر اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سابق رہنما زاہد خان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ کے پی کے عوام وزیر اعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی کے معترف ہیں۔

مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صوبائی عہدیداروں نے مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے لاہور میں ملاقات کی۔ 

اس موقع پر نواز شریف نے زاہد خان کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ زاہد خان منجھے ہوئے سیاسی کارکن ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ ان کی شمولیت سے ن لیگ کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔  خیبر پختونخوا کے عوام نے تحریک پاکستان اور دہشت گردوں کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں۔ 

انھوں نے کہا پاکستانی عوام کی خوشحالی اور ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ن لیگ کا ایجنڈا ہے، جب بھی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا اسے سیاسی بحرانوں میں دھکیلا گیا۔ 

نواز شریف نے کہا مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ایک بار پھر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا بیڑہ اٹھایا ہے، اللہ تعالیٰ کی مدد سے پاکستان کی معشیت کو بحالی کے راستے پر ڈالا ہے۔ 

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا سفر اس وقت تک مکمل نہیں ہوگا جب تک تمام صوبے اس میں شریک نہ ہوں، ملک میں سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ترقی کے لیے ناگزیر ہوتا ہے۔

زاہد خان کا نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

زاہد خان نے نواز شریف کی قیادت پر اعتماد اور بھرپور سیاسی کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور نوازشریف کا نظریہ اور پروگرام ہی پاکستان کے عوام کو مسائل سے نجات دلواسکتا ہے، نواز شریف نے ملک کےلیے ترقیاتی منصوبے شروع کیے جن کی بدولت عوام کو فائدہ پہنچا۔

زاہد خان نے کہا کہ لواری ٹنل جیسے منصوبے کو مکمل کروا کر نواز شریف نے چترال کے عوام کے لئے بہترین سہولت فراہم کی، خیبر پختونخوا کی عوام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارگردگی کو سراہتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نواز شریف نے نے کہا کہ زاہد خان مسلم لیگ کے عوام

پڑھیں:

مسلم لیگ ن کے وزرا بیان بازی کر رہے ہیں، شہباز شریف، نواز شریف اپنے لوگوں کو سمجھائیں، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن  نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے کچھ وزراء بیان بازی کر رہے ہیں، شہباز شریف اور نواز شریف اپنے لوگوں کو سمجھائیں، یہی روش رہی تو بات نہیں بنی گی۔

کراچی میں پارٹی کے سینئر رہنما ناصر حسین شاہ اور عاجز دھامراہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ متنازع کنالز پر پیپلز پارٹی کا واضح موقف رہا ہے، کوشش ہے کہ مسئلے کو حل کیا جائے،  لوگوں کے جائز خدشات ہیں۔ نگراں حکومت کے دوران ارسا نے سرٹیفکیٹ جاری کیا اور کہا کہ کنالز بنائیں پانی موجود ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی سندھ کے نمائندے نے مخالفت کی تھی، جو لوگ کہتے ہیں پیپلز پارٹی بعد میں جاگی ہمارے پاس رکارڈ موجود ہے کہ وزیر اعلی سندھ نے مخالفت کی،  سولہ جون کو وزیر اعلی نے سمری سائن کی اور تین جولائی کو سمری وفاق کو پہنچ چکی تھی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ہمارے پاس سارے خطوط موجود ہیں جو ہم نے کنالز کی مخالفت کی، پیپلز پارٹی کا یہی موقف ہے کہ متنازعہ کنالز نہیں بنائے جائیں، جہاں سے آپ پانی لیتے ہیں ان کو بھی بتا دیں کہ ہم آپ کا پانی لے رہے ہیں، صدر مملکت نے جوائنٹ سیشن میں کہا کہ ہم اس منصوبے کو سپورٹ نہیں کر سکتے، پہلے دن سے کنالز کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے۔ جہاں جہاں ہماری میٹنگز ہوئی وہاں ہم نے مخالفت کی۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ  پنجاب میں زیر زمین پانی میٹھا موجود ہے اس سے کاشتکاری ہوسکتی ہے۔ 
رانا ثناءاللہ کا دو دن پہلے فون آیا اور انہوں نے کہا وزیر اعظم صاحب اس معاملے کو حل کرنا چاہتا ہیں۔ 
رانا ثناءاللہ سے کل اور آج بھی بات ہوئی، شہباز شریف پوری ملک کے وزیر اعظم ہیں، لوگوں کے خدشات ختم کرنے چاہیے۔ 

سینئر وزیر نے کہا کہ ملک عوام کے ساتھ ہوتا ہے۔ اکانوے کے معاہدے کے تحت بھی ہمیں ہانی نہیں مل رہا ہے۔ قانونی اور آئینی طور پر جو ہمارا پانی کا شیئر بنتا ہے وہ دے دیں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا آئینی اور قانونی حق ہے لیکن سڑکوں کو بلاک نہ کریں، ٹرکوں میں مویشی پہنسے ہوئے ہیں ان کو خوراک نہیں پہنچ پا رہی ہے، ایکسپورٹ کا سامان پہنسا ہوا ہے۔ میری التجہ ہے کہ لوگوں کا خیال کریں، احتجاج کو پرامن رکھیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر ن لیگ کے سنجیدہ لوگوں سے بات ہورہی ہے اور کچھ وزراء بیان بازی کر رہے ہیں، وہ لوگ غیر سیاسی ہیں جو اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں، سیاستدان اس صورتحال میں معاملے کو ٹھنڈا کرتے ہیں۔

 شرجیل میمن نے کہا کہ رانا ثناءاللہ نے بات کی ہم خوش آئین قرار دیتے ہیں، اگر ہمارے طرف سے بھی شعلہ بیانی ہوئی تو بات بنے گی نہیں، شہباز شریف اور نواز شریف اپنے لوگوں کو سمجھائیں، ن لیگ اپنی وزراء کو سمجھائے ورنہ پھر شاید ہم اپنے ترجمانوں کو روک نہ سکیں، یہی روش رہی تو بات نہیں بنی گی۔

 

متعلقہ مضامین

  • شریف خاندان کے اقتدار میں ملکی سالمیت خطرے میں پڑجاتی ہے ، پی ٹی آئی رہنما
  • بھارتی اقدامات، مرکزی مسلم لیگ کاملک گیر احتجاج، مودی سرکار کیخلاف عوام سڑکوں پر، قوم کو متحد و بیدار کریں گے، مقررین
  • نواز شریف کا فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
  • نواز شریف کا لندن سے فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
  • نواز شریف کا برطانیہ سے فوری پاکستان آنے کا فیصلہ ، اہم اجلاس طلب
  • نواز شریف کے طبی معائنے مکمل، وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا گیا
  • نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں قیام طویل ہوگیا
  • مسلم لیگ ن کے وزرا بیان بازی کر رہے ہیں، شہباز شریف، نواز شریف اپنے لوگوں کو سمجھائیں، شرجیل میمن
  • صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا
  • نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا۔