بلتستان کے علماء کی گرفتاری، اپوزیشن لیڈر کا صوبائی وزیر داخلہ سے رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ نے بلوچستان حکومت اور متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے اور ان کی رہائی کے لیے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ رمدان بارڈر پر تین بلتستانی علماء کی جبری گمشدگی پر اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم نے صوبائی وزیر داخلہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ کاظم میثم نے رمدان بارڈر سے گرفتار ہونے والے علماء کی تفصیلات سے وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس الحق لون کو آگاہ کر دیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ نے بلوچستان حکومت اور متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے اور ان کی رہائی کے لیے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ علماء کی رہائی نہ ہونے کی صورت میں بلتستان کے تینوں اضلاع میں احتجاج کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صوبائی وزیر داخلہ علماء کی
پڑھیں:
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد میں درج کیس کی سماعت ہوئی، جس میں علیمہ خان پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے ساتویں مرتبہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ دورانِ سماعت 30 سے زائد بینکوں نے علیمہ خان کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ اس کے علاوہ 5 بینکوں نے علیمہ خان کے اور نمل یونیورسٹی کے ٹرسٹی اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے کی رپورٹ جمع کرائی، جس پر عدالت نے 5 بینکوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت کی جانب سے بینکوں کو ٹرسٹی اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔ سماعت کے دوران عدالت میں 7 ملزمان اور تین وکلا پیش ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔